شام، ملک گیر حملوں میں چھ افراد ہلاک

اسد نواز قوتوں کی حلب اور دمشق میں بھاری بمباری سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ کئی ایک رہائش کے قابل نہیں رہی ہیں

80690
شام، ملک گیر حملوں میں چھ افراد ہلاک

شام میں اسد نواز قوتوں کے ملک گیر حملوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
ملکی انتظامیہ مخالف گروہوں کے زیر کنٹرول ہونے والے مقامات پر بم برسا رہی ہے۔
شام کی عمومی انقلابی کونسل سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ فوج کے ہیلی کاپٹروں کے حلب اور دارالحکومت دمشق پر حملوں سے بھاری تعداد میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جن میں سے بعض مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی ہیں۔
اعلامیہ میں دعوی کیا گیا ہے کہ آزاد شامی فوج کے دستوں نے خمص میں ایک جنگ طیارہ مار گرایا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں