ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات

کویت کے امیر صباح احمد جابر 2006 میں بر سر اقتدار آنے کے بعد پہلی بار ایران کا دورہ کر رہے ہیں، یہ دورہ ایران کی اعتدال پسند پالیسیوں کا پیش خیمہ ہے

79669
ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات

شام کی خانہ جنگی کی بنا پر کشیدگی کے شکار خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان خوشگوار تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔
سعودی عرب کے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہونے کے اعلان کے بعد ایک دوسرے خلیجی ملک کویت کے امیر صباح احمد جابر ایران کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں۔
صباح امیر کے ہمراہ پانچ وزراء بھی ہوں گے۔
یہ دورہ ایران میں تین اگست سن 2013 کو صدر کے عہدے پر فائز ہونے والے حسن روحانی کے خلیجی ممالک کو مثبت پیغامات دیے جانے کے بعد وقوع پذیر ہو رہا ہے۔
روحانی کے اس اقدام کو ایران کی طرف سے شام میں قتل عام کا موجب بننے والی اسد انتظامیہ کی حمایت کے باعث کشیدگی کا شکار ہونے والے باہمی تعلقات میں نرمی لانے والی ایک پیش رفت کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔
امیرِ کویت جابر صدر حسن روحانی اور ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنائی سے ملاقات کریں گے۔
کویتی فریق نے ایران اور شام کے تنازعات کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کر سکنے کا اعلان کیا تھا۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ صعود فیصل نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایرانی ہم منصب کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے اور ایران نے بھی اس دعوت کا مثبت جواب دیا ہے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں