شام میں خون ریزی کا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کاروائی کے دوران 71 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی۔ شام میں جاری تشدد کے واقعات میں ماہ مئی کے دوران نوصحافیوں کے ہلاک کیے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے

78904
شام میں خون ریزی کا سلسلہ جاری

شام میں خون ریزی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسد فورسز کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کاروائی کے دوران 71 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
حلب میں مخالفین نے ایک عمارت کواسد فورسز کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کیے جانے پر اس عمارت کو تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
شامی فضائیہ نے ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کو اپنا نشانہ بنایا ہوا ہے۔
گھنٹوں تک جاری رہنے والی بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں انسان ہلاک ہوگئے ہیں ۔
دریں اثنا شام میں پہلی بار مخالفین کی صفوں میں شامل ایک امریکی کے خود کش حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی انتظامیہ نے خود کش حملہ آور کے فلوریڈا کے رہائشی ابو صالح ہونے سے آگاہ کیا ہے۔
دریں اثنا شام میں جاری تشدد کے واقعات میں ماہ مئی کے دوران نوصحافیوں کے ہلاک کیے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
شام کی انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ مئی میں چھ صحافیوں کو اغوا کیا گیا اور تیرہ کو زخمی کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں