عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

18.08.2021

1693206
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

فرانس 24: فرانسیسی حفظان ِ صحت   سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق بروز منگل تقریباً 2 ہزار کورونا مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیر علاج لیا گیا ہے  جو کہ ماہ جون کے وسط سے ابتک کی بلند ترین تعداد ہے

لے فیگارو: سوئس شہریوں  کا نصف سے زائد کورونا ویکسین  کا کورس مکمل کر چکا ہے

لے موند: فرانسیسی علاقے وار میں لگنے والی جنگلات کی آگ  کے بد ترین سناریو کا سد باب کر لیا گیا ہے  تا ہم  آگ بجھانے کی جدوجہد تا حال جاری ہے

الدستور: روس نے کورونا کے برخلاف  5ویں ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے

الرایہ: امیر ِ قطر تمیم بن حماد الا ثانی اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا افغانستان کی تازہ پیش رفت پر غور

القدس  العربی: قطر ،  طالبان کے وفد سے   بات چیت کرے گا، افغانستان میں مصالحتی و وسیع پیمانے کے حل تک رسائی کی ضرورت پر زور

الا پائس:  پیرو میں صدر  پیدرو کاستیلو کی جانب سے تعینات کردہ  وزیر ِ خارجہ ہیکٹر بیژار نے 19 دن  تک اپنے امور کو سر انجام دینے کے بعد استعفی پیش کر دیا

الا موندو:  ہسپانوی وزیر ِ خارجہ پیدرو سانچیز  کا کہنا ہے کہ ہم ویکسین لگانے کے ہدف کو ملکی انتظامیہ میں تنازعات کی بنا پر  حاصل نہیں کر پائے

تیلے سُر: ونیز ویلا  کے صدر نکولا  مادورو  نے حکومت اور حزب ِ اختلاف کے مابین میکسیکن  دارالحکومت  میکسیکو سٹی  میں منعقد ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ، مصالحت قائم ہونے والے  ڈائیلاگ کی حمایت  معاہدے کی  قومی اسمبلی میں منظوری اور سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت  پر سماجی رابطوں کے پیج کے ذریعے مبارکباد  کا پیغام دیا ہے

اشپیگل: جرمن حکومت طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گی۔  جرمنی کابل میں اپنے سفارتخانے کے ملازمین کی اس ملک سے روانگی کے لیے  طالبان سے بات چیت کرنے کا متمنی ہے

دوئچے ویلے:  جرمنی میں روز گار  فراہم کی شرح ایک بار پھر بلندی کی جانب مائل، جرمنی میں  روزگار   کے اعداد و شمار  کورونا وبا کے بعد ملک میں بحالی  ہونے کا اشارہ دے رہے ہیں

سود دوئچے زائی تنگ:  یورپی یونین کی جانب سے افغانستان کی پیش رفت کے بارے میں پہلا بیان:’’ہمیں  طالبان سے براہ راست مذاکرات کرنے پڑیں گے۔‘‘

لینتا:  یونائٹیڈ ایئر لائنز فرم  نے روسی دارالحکومت  ماسکو کے جوار میں گرنے والے  کارگو طیارے پر سوار عملے کے کسی بھی رکن کے زندہ نہ بچنے کی تصدیق کر دی

ریا نووسطی: روسی کیمونسٹ پارٹی  نےپارلیمنٹ  میں ریٹائرمنٹ کی عمر کی اس سے قبل کی حد بندی   پر عمل درآمد پر مبنی ایک بل پیش کیا ہے

ریگنوم ایجنسی:  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ روس  افغانستان میں باقی بچنے والے امریکی فوجی سازو سامان کو  اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں