عالمی میڈیا سے شہہ سرخِیاں - 12.08.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1689962
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِیاں - 12.08.2021

عالمی میڈیا کی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کی اہم  خبروں کی شہہ سرخیوں  کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں۔

 

فرانس 24: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے صحت کے بحران کو ’’ جمہوری ‘‘ طریقے  سے چلائے جانے کا دفاع کیا ہے۔

 

لی سویر: کیا کشودرگرہ بینو زمین کے لیے خطرہ ہے؟ امریکن ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے اپنے حسابات کا جائزہ لیا: "(بینو) ہمارے شمسی نظام میں موجود دو خطرناک ترین کشودرگروں میں سے ایک ہے۔"

 

لی مونڈے: الجیریا کے شمال میں لگی آگ  سے  69 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

الدستور (اردن اخبار): اسرائیل نے 2021 کے آغاز سے مشرقی القدس  میں 81 سے زائد عمارتیں مسمار کر دی ہیں۔

 

القدس العربی (عرب-برطانوی اخبار): اسرائیل اور مراکش نے رباط (مراکش کا دارالحکومت) میں تعاون اور مشاورت کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

 

الرایہ  القطریہ (قطر اخبار): قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے نئے سفیروں کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ جاری کیا ہے۔

 

 

بلڈ جرمنی: : برلن میں جاسوسی کا سنسنی خیز واقعہ ۔ برلن میں برطانوی سفارت خانے کے ملازم کو روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

 

پینڈزبلٹ جرمنی:  دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ ننگبو بندکردی گئی ۔ شنگھائی شہر کے قریب بندرگاہ ایک ملازم کے کوران وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ  سے بند کی گئی ہے۔

 

لا وانگارڈیا (اسپین): اسپین نے اپنی پہلی خود تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین کے ٹرائل کی اجازت دی۔

 

انفوبی (ارجنٹائن): افغانستان: طالبان کے 9 شہری مراکز کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ، وہ ایک ماہ کے اندر دارالحکومت کابل کو الگ تھلگ کرسکتے ہیں اور 90 دنوں میں اقتدار سنبھال سکتے ہیں۔

 

ٹیلی سور (وینزویلا): ہیٹی میں عام انتخابات 7 نومبر تک ملتوی ہو گئے۔

 

طاس: ایم آئی 8 قسم کا ہیلی کاپٹر  جس میں 13  سیاح  اور عملے کے تین ارکان سوار تھے  ماچیکا میں  فوری لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔

 

کامرسینٹ: جمہوریہ چیک روسی دفاعی مصنوعات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ بن گیا ہے۔

 

ایزوستیا: روسی فیڈریشن کے ایمرجنسی  امور کے وزیر یووگنی زینی شیف ، صدر ولادیمیر پوتین کی ہدایت پر یاکوتیا میں  لگی جنگل کی وجہ سے علاقے روانہ۔



متعللقہ خبریں