عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

21.04.2021

1625586
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

القدس العربی :  ترکی نے استنبول میں منعقد ہونے والی افغان کانفرس کو ماہ رمضان کے بعد تک ملتوی کرنے کا اعلان  کر دیا

القدس العربی:  اسرائیل بحرین کے ساتھ روابط اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ  ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو تقویت دینے کی کوشش میں

الجزیرہ:  صدر ِ فلسطین کے نمائندہ خصوصی  نبیل شاد کی  جانب سے فلسطین  میں انتخابات کو ملتوی کیے جانے کے احتمال کا  ذکر

الجزیرہ: ترکی میں مصر  اور لیبیا کے ساتھ بین الا پارلیمانی دوستی گروپ کی تشکیل  کے بارے میں بل پیش

زیت: جرمن ریلوے    کو کارتیل معاہدے کی بنا پر یورپی کمیشن کو 48 ملین یورو کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا

ڈی پی اے: یوکیرین بحران۔  روس نے بحیرہ اسود میں فوجی مشقیں شروع کر دیں

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ: جرمنی میں  صارفین نے کورونا کی بنا پر سال 2020  میں معمول سے  اوسطاً 1250 یورو کم خرچ کیے ہیں

لے موند: یورپین میڈیسن ادارے کے مطابق انتہائی  کم تعداد  میں خون کےانجماد  کے خطرات کے باوجود جانسن اینڈ جانسن  کورونا ویکسین قابل ِ اعتماد ہے

لے فیگارو: فرانسیسی صدر امینول ماکرون  کا کہنا ہے کہ ہمیں  شہریوں کو آسڑا زینیکا ویکسین لگوانے  پر آمادہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے

لے ٹیمپس : یورپی یونین  نے سال 2030 تک کاربن  ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کم ازکم 55فیصد کی شرح سے گراوٹ لانے  کی شرط کو قبول کر لیا

الا پائس: اسپین  میں خود مختار انتظامیہ  کوایک ہی  خوراک دیے جانے والے جانسن اینڈ جانسن  ویکسین کی ڈیڑہ لاکھ خوراکیں روانہ کردی  گئیں

الا مندو:  ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ  کورونا  لاک ڈاؤن  کو موجودہ خطرات کے ٹلنے تک  جاری رکھنے پر اٹل ہے

الا ناسیونال: پورتو ریکو  کے ماہر اطفال معالجین  بچوں اور شیر خوار بچوں میں بلند شرح  تک مشاہدہ ہونے والے کووڈ۔19 واقعات پر  گہرے خدشات رکھتے  ہیں

لینتا: یوکیرینی صدر  ولا دیمر زیلنسکی  نے فیس بک پر روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔  جس میں انہوں نے پوتن کو دونباس میں مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی ہے

ازوسطیہ: چیکیا   کی وزارت ِ خارجہ ملک میں باقی ماندہ روسی سفارتکاروں کو بھی ملک بدر کرنے کی منصوبہ بندی  کر رہی  ہے

ریگنوم ایجنسی: روسی صدر ولا دیمر پوتن  آج قومی وفاقی پارلیمنٹ میں سالانہ روایتی خطاب دیں گے۔  پریس ترجمان دیمتری پیسکووف  نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ  پوتن کے خطاب میں ’کووڈ۔19 کے بعد کا بحران‘ عنوان  نمایاں ہوگا۔



متعللقہ خبریں