عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 25.03.2021

عالمی ذرائع ابلاغ

1608269
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 25.03.2021

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

لی مونڈے: (فرانس میں) کوویڈ ۔19 کی وجہ سے انتہائی نگہداشت میں جانے  والے مریضوں میں  نوجوانوں کی تعداد بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔

 

ال دستور : جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے رجب طیب ایردوان  کو دوبارہ اپنا قائد منتخب کرلیا۔

 

ال دستور : اردن میں  آسٹر زینیکا ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان تین ماہ کی مدت پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

 

الجزیرہ: ترکی نے  (فرانسیسی صدر ایمانوئل) میکرو ن کے  فرانس کے انتخابات  میں  مداخلت سے متعلق بیان کی  مذمت کی ہے۔

 

لا ناسیون (ارجنٹائن): ارجنٹائن  وینزویلا کی حمایت کی غرض سے لیما گروپ سے الگ ہوگیا ہے۔ا (لیما گروپ ، 2017 میں  براعظم  امریکہ  میں   14 ممالک  کی جانب سے  وینزویلا کے بحران کے لئے قائم  کردہ ایک بین الاقوامی اتحاد تھا)

 

پرینسا لیٹینا (کیوبا): کیوبا کوویڈ ۔19 کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن  لگانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے  اور  جولائی اور اگست کے درمیان 70 فیصد آبادی کو ویکسین  لگا دی جائے گی۔

بلڈ  جرمنی : جرمنی کی چانسلر انگیلا میر کیل  نے گذشتہ کورونا اجلاس میں ایسٹر کے دنوں لگائی جانے والی پابندی کے فیصلوں پر شہریوں سے معذرت  کی ہے۔

 

ڈوئچ ا ویلے: جرمنی نے سپوتنک وی کے لئے ایکشن لیا۔ جرمنی کی حکومت نے یورپی یونین کے کمیشن سے کہا کہ وہ روسی ساختہ کورونا وائرس  کی  ویکسین سپوتنک وی کو آرڈر دینے کے اپنی کاروائی کا آغاز کرے ۔

 

اسپیگل جرمنی: اگر سب کچھ ٹھیک چلتا ہے تو ، بچوں کو صرف 2022 میں کورونا سے بچاؤ  کی ویکسین لگائی جاسکے گی۔

 

کامرسینٹ: روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے سیئول میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یوئی یونگ سے ملاقات کے بعد کہا ، دونوں ممالک مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کے لئے مذاکرات کررہے ہیں ۔

 

لینتا روس : بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ، امریکہ نے 2020 میں روس سے تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں اضافہ کیا۔

 

طاس: سویوز-2 جو لیبارٹری  کو   مدار میں لے جانے والا راکٹ ہے  ون ویب  سیٹلائٹس کو مدار میں  لے جائے گا  کو  ووستونچی کوسمودرم سے لانچ کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں