عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 01.02.2021

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 01.02.2021

1574996
عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 01.02.2021

*** لے موند: میانمار میں فوج نے حکومتی کونسل کی سربراہ اور وزیر خارجہ 'آونگ سان سو  کی 'کو حراست میں لے کر ایک سال کے لئے ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا۔

 

*** لے فگارو: ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ روس اور چین اپنی ویکسینز کے ساتھ  یورپیوں کو للکار رہے ہیں۔

 

*** لے سائر: آسٹرا زنیکا یورپی یونین کے لئے ویکسین کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔

 

*** الریا القطریا: کورونا وائرس  سے نبٹنے میں سب سے خراب کارکردگی برازیل کی اور سب سے بہترین  کارکردگی نیوزی لینڈ کی ہے۔

 

***وطن: عمان نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں اپنی زمینی سرحدوں کو بند رکھنے کے فیصلے میں 8 فروری تک توسیع کر دی۔

 

*** المستقبل: روزنامہ گارڈئین نے کہا ہے کہ چین میں ایک نیا وائرس دریافت ہوا ہے۔ وائرس مہلک اور متعدی ہے اور اس کا سبب چمگادڑیں ہیں۔

 

*** این ٹی وی: جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ سی ہوفر نے کہا ہے کہ مجبوری نہ ہونے کی صورت میں بیرونِ ملک جانا حماقت ہے۔

 

*** ڈوئچے ویلے: ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار منگل کے روز برلن میں اپنے جرمن ہم منصب کرامپ کرنباور کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

 

*** نیوز سائٹ  ایف اے زیڈ: وباء کی وجہ سے جرمن یونیورسٹیوں کے ساتھ  دلچسپی میں کمی آ گئی۔

 

*** الموندو: ہسپانوی ٹیم بارسیلونا  کے، ارجنٹائن کے کھلاڑی لیونل میسی کے ساتھ طے کردہ  سمجھوتے کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بارچا نے 2017 اور 2020 کے دوران میسی کو پورے 555 ملین یورو ادا کئے۔

 

*** الپائس: اسپین میں کلیسا نے جنسی زیادتی کے مزید 126کیسوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

 

*** النکوئینل : میکسیکو نے کہا ہے کہ کینیڈا کے لئے پروازیں معطل ہونے سے 782 ملین ڈالر کا نقصان متوقع ہے۔

 

*** ریا نوستی: روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ انٹر نیٹ کا نظام امریکہ کے ہاتھ میں ہے اور ضرورت پڑنے پر روس انٹر نیٹ کو بند کر کے کسی متبادل شعبے کی طرف رجوع کرے گا۔

 

*** کامر سینٹ: کل دارالحکومت ماسکو میں شہر کا مرکز اور بعض میٹرو اسٹیشن بند ہونے کے باوجود حزب اختلاف کے سیاست دان الیکسی ناوالنی کے حامی مظاہرین ٹیلی گرام  کے ذریعے منّظم ہو کر مرکزی شاہراہوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: بحری ٹرانسپورٹیشن کے نظام الاوقات میں اضافے کی وجہ سے  روس میں ہوم اپلائنس اور ریڈی میڈ ملبوسات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں