عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 31.12.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1555390
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 31.12.2020

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

الریا القطریہ (قطر): لبنان   کی بندرگاہ پر (4 اگست)   کو دہماکہ    500 ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

المستقبل (لبنان): حوثیوں (ایرانی حمایت یافتہ شیعہ گروپ) کو یمن میں عدن ایئر پورٹ پر  دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

 

ٹیگساؤ ڈی: جرمنی میں کورونا وائرس:جرمنی میں  کورونا وائرس سے روزانہ ہونے والی ہلا کتوں  کی تعداد پہلی بار ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جانی نقصان ایک ہزار  129 تھا۔

 

ڈوئچ ا ویلے : جرمنی  کے وزیر صحت جینس اسپن نے اعلان کیا کہ تمام  تر  اقدامات  کے باوجود کورونا وائرس کے واقعات کی  تعداد میں مطلوبہ کمی حاصل نہیں کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے ان اقدامات  کو جاری رکھا جائے گا۔

 

بلڈ: کورونا وائرس کی سالگرہ: عوامی جمہوریہ چین  میں  آج سے ٹھیک ایک سال قبل کورونا وائرس ابھر کر سامنے آیا تھا۔

 

ایل پائس (اسپین): اسپین میں اس سال کا  اختتام کورونا وائرس سے فی کس اموات کی سب سے زیادہ تعداد  سے ہو رہا ہے۔

 

لا وانگارڈیا (اسپین): کاتالونیا میں صحت کا  شعبہ کورونا وائرس  کے خلاف مزید سخت  اقدامات کا مطالبہ  کررہا ہے۔

 

پرینسا لیٹینا (کیوبا): ارجنٹائن نے اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔

 

لی مونڈے (فرانس): فرانس میں کوویڈ ۔19 کی دوسری لہر پہلی کے مقابلے میں زیادہ مہلک ہے۔

 

فرانس 24 (فرانس): حکومت کے ترجمان گیبریل اٹل کے مطابق ، 7 جنوری کو فرانس میں تھیٹر اور  سینما گھروں کو دوبارہ کھولنا بہت مشکل لگتا ہے۔

لی ٹیمپس (سوئٹزرلینڈ): کینیڈا ملک میں داخل ہونے والوں سے منفی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی درخواست کرے گا۔

 

آر آئی اے  نووستی ایجنسی: مالدووین کے صدر مایا سینڈو نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مسائل پر تبادلہ خیال اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے  وہ روس جاسکتے ہیں۔

 

روزنامہ کمرسینٹ: روس میں ماہرین کے خیال کے مطابق  اگر 2021 کے موسم خزاں تک 50 فیصد آبادی کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی تو  ملک میں زندگی معمول پر آ جائے گی۔

 

طاس  ایجنسی: کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے ، روس نئے سال عام حالات سے مختلف طریقے  سے داخل ہو رہا ہے۔ ۔ بیشتر ممالک کی سرحدیں بند ہیں ، تہوار منسوخ کردیے گئے  اور  ریستوراں پر بھی  پابندیاں عائد ہیں۔



متعللقہ خبریں