عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

29.12.2020

1554002
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات۔۔

لبریشن: کووڈ۔19: فرانسیسی وزیر صحت اولیویئر  ویران نے  حالات میں خرابی آنے کی صورت میں تیسری بار لاک ڈاؤن کے احتمال کا ذکر کیا ہے

لے سوئر : بیلجیم نے بلا کسی تاخیری کے کورونا وائرس کے خلاف  ویکسینشن مہم شروع کر دی

فرانس 24: پیرس سینٹ گیرمین کےسٹار فٹ بالر نیمار  عام وبا کے ایام میں  برازیل میں ایک وسیع پیمانے کی سال نو پارٹی کا اہتمام کر رہے ہیں

عربی اخبارات۔۔

القدس العربی: فرانسیسی صدارتی پیلس ایلیسا   نے اعلان کیا ہے کہ بروز پیر افریقی ملک مالی میں فرائض انجام دینے والے تین فرانسیسی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں

الجزیرہ : فرانس   کی لیبیا  میں باغی لیڈر حفتر کو دشمنانہ کاروائیوں سے باز رہنے اور سیاسی حل پر توجہ  دینے کی اپیل

الرایہ: روس  نے شامی علاقے العین عیسی کو فوجی کمک روانہ کر دی

جرمن اخبارات۔۔

دوئچے ویلے:  ترکی اور برطانیہ  آزاد تجارتی معاہدے پر  دستخط کر رہے ہیں۔ یہ برطانیہ کی جانب سے طے کیا جانے والا پانچواں بڑا تجارتی معاہدہ ہو گا

آر پی۔ آن لائن: عالمی  معالجین یونین کے صدر فرینک الروچ مونٹگومری  کا کہنا ہے کہ جرمنی میں اجتماعی  قوت مدافعت کے لیے ایک سو ملین کووڈ۔ ویکسین کی ضرورت پیش آئے گی

ہینڈلز بلاٹ:برطانوی اقتصادی و بزنس  تحقیقاتی مرکز   کی سالانہ  رپورٹ کے مطابق چینی معیشت کورونا وائرس بحران سے طاقتور بن کر نکلے گی اور سال 2028 میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی بڑی ترین معیشت بن جائیگی

ہسپانوی اخبارات۔۔

الا پائس:  آر این اے کے قائدین اب تیس مختلف انفیکشنز کے بر خلاف ویکسین  پر تحقیقات کر رہے ہیں

پرنسا لاطینہ: برازیل  نے فائزر بائیون ٹیک ویکسین کو ٹھیک طریقے سے انسانوں  کے لیے استعمال کیے جانے کی منظوری دے دی

روسی اخبارات۔۔

از وسطیہ: روسی نائب وزیر اعظم تاتیانہ گولیکووا  کا کہنا ہے کہ روسی شہری سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کووڈ۔ ویکسین کے درمیان انتخاب کر سکیں گے

طاس نیوز ایجنسی: روس  کی سال 2020 اناج کی برآمدات میں 20 فیصد کا اضافہ

ریا نووسطی: نارڈ اسٹریم ۔2 فرم نے نارتھ اسٹریم  ٹو پائپ لائن کے بحیرہ بیرنٹس  کے جرمنی کے  اقتصادی علاقے  میں باقی ماندہ 2.6 کلو میٹر کے حصے کو بھی مکمل کر لیا ہے

 



متعللقہ خبریں