عالمی ذرائع ابلاغ۔ 28.12.2020

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 28.12.2020

1553109
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 28.12.2020

*** نیوز سائٹ زیڈ ڈی ایف: جرمنی میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ویکسین مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

 

*** ڈوئچے ویلے: جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ سی ہوفرنے کہا ہے کہ نئے سال میں شام کے لئے ڈیپورٹیشن شروع ہو جائے گی۔

 

*** الدستور: اسرائیل،2015 میں  ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری سمجھوتے کی بحالی کی سختی سے مخالفت کر رہا ہے۔

 

*** القدس العربی:یوروپول نے کورونا وائرس کی جعلی ویکسین کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

 

*** الریا القطریا: قطر ،خلیجی عرب ممالک تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے لئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔

 

*** الپائس: اسپین میں کووِڈ۔19 ویکسین لگوانے والی پہلی فرد 96 سالہ آریکلی ہڈالگو نے کہا ہے کہ " دیکھتے ہیں وائرس ہمارا پیچھا چھوڑتا ہے کہ نہیں"۔

 

*** کلارین: آکسفورڈ آسٹرا زینیکا نے کہا ہے کہ تیار کی گئی ویکسین کے لئے کامیابی کا فارمولہ مل گیا ہے۔

 

*** الیونیورسل: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وباء کے خلاف جدوجہد کے لئے 900 بلین ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

 

*** فرانس 24: بیلا طوفان کی وجہ سے فرانس میں ہزاروں گھروں میں بجلی کی ترسیل منقطع۔

 

*** لے موند: فرانس میں تقریباً 20 ریٹائر  افراد اور نرسوں کو کووِڈ۔19 ویکسین لگا دی گئی۔

 

*** تاس : کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان شخصی تعلقات اور ان کے تعمیری نقطہ نظر نے علاقے کے متعدد متنازع معاملات کو حل کیا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: امریکہ ، روس کے اثرات اور جمہوری اداروں  کے خلاف عدم اعتماد پھیلانے والے اقدامات کی روک تھام کے لئے 290 ملین ڈالر بجٹ مختص کرے گا۔بجٹ سے 24 ملین ڈالر رقم کو روسی پروپیگنڈے اور غلط خبر رسانی کے سدباب کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

 

ریا نووستی: علاقے میں قیام استحکام کے لئے روس نے شام کے قصبے عین عیسیٰ میں اضافی فورسز بھیج دیں۔



متعللقہ خبریں