عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

4.11.2020

1521685
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الجزیرہ: آسڑیا میں دہشت گرد حملے کے دوران ایک  پولیس اہلکار اور شہریوں کی جان بچانے والے 2 ترک شہریوں کے لیے آسڑوی ٹیلی ویژن نے تعریفوں کے پُل باندھے ہیں۔

القدس العربیہ: افریقی ملک  جمہوریہ ملاوی   نے القدس میں سفارتخانہ کھولنے کی منصوبہ بندی  کرنے کا اعلان کیا ہے

القدس العربیہ: برطانیہ نے فرانس اور آسڑیا میں دہشت گرد حملوں کے بعد دہشت گردی کے پیش نظر انتباہ کی سطح میں اضافہ کیا ہے

لے فیگارو: صوبہ کیوبیک نے فرانسیسی صدر امینول ماکرون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کے بعد کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر   ماکرون کی حمایت کے باعث نکتہ چینی کی  ہے

فرانس24: حکومتِ فرانس  لاک ڈاؤن کے خلاف نبردِ آزما ہونے کے لیے سال 2020 کے بجٹ پر نظرِ ثانی کرنے پر مجبور

لے موند: فرانسیسی وزیر اعظم جین کاستیکس سامراجی ماضی سے متعلق صدر امینول ماکرون کے مؤقف سے بعید

ویلٹ نیوز سائٹ: ترک نژاد 2 فائٹ آرٹس ماہرین نے ویانا کے دہشت گرد حملے کے دوران  ایک زخمی پولیس اہلکار کی جان بچا لی

فرینکفرٹر الگمائن: جرمنی  میں لاک ڈاؤن  نے اقتصادی ترقی پر کاری ضرب  لگائی ہے،  تا ہم تمام تر شعبہ جات اسی سطح پر متاثر نہیں ہوں گے

دوئچے ویلے: آسڑوی وزیرِ داخلہ کارل نہامر  کا کہنا ہے کہ ویانا دہشت گرد حملے میں ایک سے زائد فاعل ہونے کے بارے میں کوئی  سراغ نہیں لگایا جا سکا

لا وان گاردیہ: اسپین میں کورونا کی دوسری لہر نے ابھی سے عمر رسیدہ آبادی کو اپنا اسیر بنا لیا ہے

الا موندو: امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ کن بڑی ریاستوں میں اپنے رقیب پر برتری

انفو بائے: حکومتِ چلی نے کرفیو کے نفاذ میں نرمی لاتے ہوئے عوام سے عام وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر اپنا تحفظ خود کرنے کی اپیل کی ہے

گازیتا، روس: روسی وزیر خارجہ لاوروف :  قارا باغ کے معاملے میں ترکی کےہمراہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی

طاس نیوز ایجنسی: تو۔ 160 بمبر نے اپنے نئے انجن کے ساتھ پہلی تجرباتی پرواز  سر انجام دی ہے

لینتا ، روس: ویانا میں دہشت گرد حملے کے حوالے سے زیرِ حراست لیے جانے والے مشکوک افراد میں شمالی قفقاز کا  ایک  مہاجر بھی شامل ہے

 

 



متعللقہ خبریں