عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

30.10.20

1518688
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 عربی اخبارات

 وطن: کورونا  سے متعلق ایک آسٹریلوی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عام قرنطینہ کے باعث دیگر امراض کی وجہ سے اموات میں کمی  واقع ہوئی  ہے۔

المستقبل: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا مشرق وسطی میں خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔

 الراییہ القطریہ: اسرائیلی وفد ایک روزہ دورے  پر متحدہ عرب امارات پہنچ رہا ہے۔

 روسی نیو ز پورٹلز

 آر ٹی نیوز ایجنسی: روسی صدر پوتین  نے  کہا ہے کہ کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر میں کاروبار مراکز بند کرنے کا فیصلہ زیر غور نہیں ہے۔

 آر بی کے : روس میں عوام کا ایک تہائی کورونا میں اضافے سے خوف زدہ ہے  جس کی وجہ سے لوگوں نے اشیائے صرف کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

لینتا: روسی صدر پوتین نے  کہا ہے کہ آرمینیا کو بالائی قاراباغ کے سات علاقے آذربائیجان کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔

 ہسپانوی اخبارات

 ال پائس:  اسپین میں آج سے  کورونا کے باعث  قرنطینہ  کا نفاذ ہور ہا ہے۔ صرف جزائر بیلیرک ،گالیچیا اور ایکسٹرا مادورا  نامے علاقے  قرنطینہ سے آزاد رہیں گے۔

الموندو: ماہرین کا کہنا ہے کہ  اٹلی سے  اور اسپین سے  تبدیلی کا حامل کورونا وائرس یورپ میں اضافے کا سبب ہے۔

ٹیلی سور: میکسیکو کی سینیٹ نے کورونا کے خلاف تدابیر میں صحت عامہ نظام کو بہتر بنانےسمیت بعض اقتصادی اقدامات کی منظوری دی ہے۔

فرانسیسی اخبارات

 لو موند: فرانس میں کورونا  کے خلاف عام قرنطینہ کا نفاذ، ایک گھنٹے  کی سیر،  تعلیمی اداروں میں نئی تدابیر اور گھر بیٹھے تعلیم شامل ہوگا۔

لیس ایکوس: کورونا کی وبا میں تیزی ،  اواخر سال تک فرانسیسی معیشت میں پانچ فیصد کی کمی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں