عالمی ذرائع ابلاغ 19.10.2020

عالمی ذرائع ابلاغ 19.10.2020

1511765
عالمی ذرائع ابلاغ 19.10.2020

*** نیوز سائٹ اشپیگل: یور پ میں کورونا وائرس اصل اب شروع ہو رہا ہے۔ ہالینڈ، چیکو سلوواکیہ اور سوٹزرلینڈ  میں مریضوں کی ریکارڈ تعداد۔

 

*** ڈوئچے ویلے: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سیاست کو کیسے تبدیل کیا؟

 

*** نیوز سائٹ اے آر ڈی: یورپی یونین مشترکہ زرعی پالیسی طے کرنا چاہتی ہے۔

 

*** الجزیرہ ٹیلی ویژن: اقوام متحدہ کی طرف سے آذربائیجان کے علاقے گنجہ میں شہریوں پر بمباری کی مذمت، صدر ایردوان نے منسک گروپ کو آرمینیا کا ساتھ دینے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

 

***القدس العربی: اسرائیل نے بحرین کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیاہے۔

 

*** الدستور: عالمی بینک نے کورونا وائرس ویکسین کے لئے 12 بلین ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔

 

*** الپائس: اسپین حکومت کے ایجنڈے پر نہ تو میڈرڈ میں جاری  الارم صورتحال کی مدت میں توسیع ہے اور نہ ہی کوئی متبادل پلان موجود ہے۔

 

*** الڈیارو: 7.3 ملین رائے دہندگان بولیویا جمہوریت کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ عام انتخابات ہو رہے ہیں۔

 

*** لا ٹرسیرا: چلّی میں احتجاجی مظاہرےاور پُر تشدد واقعات، 2 کلیسا نذرِ آتش کر دئیے گئے کاروباری مراکز میں لوٹ مار۔

 

*** لے فگارو: صدر ماکرون نے کہا ہے کہ اسکولوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

 

*** لے پارزئین: امریکہ میں انتخابات۔ مارین لے پین کی طرف سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے محدود تعاون۔

 

*** لے سائر: بیلجئیم کے ہر دو شہریوں میں سے ایک کووِڈ۔19 ٹیسٹ کے نتائج تاخیر سے وصول کر رہا ہے۔

 

***تاس: آذربائیجان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کل رات اور سوموار کی صبح سے لے کر اب تک آرمینیا کی طرف سے  پہاڑی قارا باغ کے اطراف  میں بمباری کی جا رہی ہے۔

 

*** کامرسینٹ: آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے قاراباغ کے 13 دیہاتوں کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

 

*** ریا نووسٹی: روس میں دوبارہ قابل استعمال راکٹ  کی ڈیزائننگ شروع کر دی گئی۔

 



متعللقہ خبریں