عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

15.10.20

1509528
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

فرانس 24: صدر ماکروں  نے کورونا کے  تدارک کے لیے پیرس اور دیگر آتھ بڑے شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا۔

فرانس24:  کرفیو کی خلاف ورزی پر  135 یورو جرمانہ ہوگا: ماکروں

لے موند: یو ای ایف اے لیگ میں فرانس نے کرویشیا کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول کیے۔

 جرمن نیوز پورٹلز

 ڈوئچے  ویل:  ہمارے بعض علاقے  آذری قبضے میں ہیں :آرمینیا کا اعتراف

تاگیس شاو :  جرمنی میں یومیہ کورونا  وائرس کے واقعات کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی۔

سود دوئچے: کورونا کا جرمن معیشت پر کرا راحملہ،جرمن معیشت میں بحالی کی رفتار سن 2022  سے پہلے ممکن نہیں

 ہسپانوی اخبارات

الپائس:  کاتالونیا میں  تمام بارز اور ریستوران  پندرہ روز کےلیے بند، سماجی فاصلہ اور میل ملاپ محدود کرنے کے لیے  خریداری کے مراکز میں صارفین کی تعداد کم کی جائے گی ۔

 الموندو: پرتگال نے کورونا کے خلاف ہنگامی آفت کا اعلان کر دیا  ،اجتماعات پانچ افراد تک محدود

الموسترادور: پیرو  میں ماچو پیچو نامی تاریخی شہر کو  صرف ایک  جاپانی سیاح کےلیے کھولا گیا  جو کہ سات ماہ سے  کوسکو نامی شہر میں قیام پذیر تھا۔

 عربی اخبارات

الجزیرہ: یمن میں   تبادلے کا معاہدہ ، حوثیوں نے  دو امریکی یرغمالی رہا کر  دیئے۔

الدستور:ماسکو نے  امریکہ کے جوہری اسلحے سے متعلق معاہدے میں توسیع کا  مطالبہ مسترد کر دیا ۔

القدس العربی:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو  نے سعودی عرب کو دعوت دی ہے کہ وہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر مذاکرات کرے۔

روسی نیوز  پورٹلز

ایزویستیا: صدر پوتین  نے کورونا کے خلاف دوسری  دوا کو بھی مستند کر دیا ۔

 آر ٹی: آذری صدر الہام علی ایف نے فرانس 24 سے کی گئی گفتگوکے دوران اس بات کو مسترد کر دیا کہ بالائی  قارا اغ میں آذری فوج  اجرتی فوجیوں کا استعمال کر رہی ہے ۔

کومر سینت: روس نے  سربیا، جاپان اور کیوبا کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں