عالمی میڈ یا سے شہہ سرخیاں - 01.10.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1500863
عالمی میڈ یا سے شہہ سرخیاں  - 01.10.2020

۔   عالمی میڈیا کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے  ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

لی پیرسین: فرانسیسی وزیر اعظم ژان کاسٹیکس پیرس ، لیون ، للی اور گرینوبل کے میئروں  سے ملاقات  کریں گے تاکہ وہ نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) پھیلنے پر تبادلہ خیال کر سکیں۔

 

لی مونڈے: سائنس دان  فرانس کے  کوویڈ ۔19 کے خلاف ہصحت کی حکمت عملی کا اندازہ کس طرح لگاتے ہیں ؟

 

لی فیگارو: کوویڈ ۔19 پھیلنے کے خلاف لڑائی کے ایک حصے کے طور پر مارسیلہ اور ایکس شہروں میں بار اور ریستوراں بند کرنے کے فیصلے کو عدالت نے منظور کرلیا۔

 

القدس : اقوام متحدہ کےفلسطین سے  متعلق پناہ گزینوں کے امدادی ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) نے کوڈ ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے مالی امداد کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

 

ایلڈسٹور: کوڈ 19 کے خلاف موثر ویکسین تیار کرنے کے لئے عرب یونین-  چین کا اجلاس منعقد  ہوا۔

 

الرایا: قطر کے عوام نے شیخ صباح الاحمد کی غائبانہ  نمازہ جنازہ  ادا کی ۔

 

ال پائس  (اسپین) ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے خیال میں عدالتی طاقت کی تجدید کے لئے کچھ قوانین کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ال پائس : ہسپانوی وزیر صحت سلواڈور الی نے اعلان کیا کہ میڈرڈ کے 70٪ باشندوں کو قرنطینہ  کردیا جائے گا ، جبکہ دیگر سات بڑے شہروں میں ایک بار پھر قرنطینہ کا خطرہ  موجود ہے۔

 

ٹیلی سور: (وینزویلا) کولمبیا میں سن 2020 میں ہونے والے قتل میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے ، جو پچھلے سال ہلاک ہونے والوں کی تعداد سے دوگنا ہیں۔

 

یورو نیوز : سربراہی اجلاس سے قبل یوروپی یونین کے رہنماؤں کو صدر رجب طیب اردوان کا خط۔

 

ڈوئچے ویلے: بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ترکی اور مشرقی بحیرہ روم اجلاس۔

 

زیٹ آن لائن: بائرن میونخ  نے  جرمنی میں سپر کپ  جیت لیا ۔

 

آر آئی اے نووستی: روسی صدر ولادیمیر پوتین اور فرانسیسی رہنما ایمانوئل میکرون نے فون کے ذریعے بالائی  قارا باغ  اور بیلاروس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

 

کامرسینٹ: روسی سیاست دان الیکسی ناوالنی نے جرمن میگزین در اسپیگل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ زہر آلودگی کے پیچھے روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ہاتھ ہے۔

 

ایزویستیا: 46 فیصد نوجوان اور درمیانی عمر کے روسی بچے پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ اس کی وجوہات میں مالی مسائل ، صحت کے مسائل اور کیریئر کے مواقع ضائع ہونے کا خدشہ ہیں۔

 



متعللقہ خبریں