عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 25.09.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1497208
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 25.09.2020

عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

القدس : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو: "ہماری نئی قسم کے کورونا وائرس  (کوویڈ ۔19) کے خلاف جنگ بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

 

اصابہ : سعودی عرب نے عمرہ کی زیارت کو  آہستہ آہستہ 4 اکتوبر سے مرحلہ وار  شروع کرنے کا اعلان کیا ۔

 

الرایا: قطر اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مزید فروغ دے رہے ہیں ۔

 

ڈوئچے ویلے: کوویڈ ۔19۔ جرمنی میں ایک بار پھر نئے کیسز کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

 

فرینکفرٹر ایلجیمین زیتونگ: جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین مذاکرات پر اصرار کیا ہے۔

 

اسپیگل: ترکی کے مرکزی بینک نے غیر متوقع طور پر اپنی اہم شرح سود میں اضافہ کردیا۔

 

ایل پائس: (اسپین): ہسپانوی وزارت صحت نے میڈرڈ کی حکومت سے کہا کہ وہ کوڈ 19 کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے اور اس لڑائی  کے لیے  7،500 فوجی  مختص کرے۔

 

ال مندو (اسپین): اسپین میں کوڈ 19 واقعات میں  سر فہرست  میڈرڈ،   پیر سے نئی پابندیوں کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

 

ٹیلی سور (وینزویلا): وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس سے آج کی دنیا میں کثیرالجہتی تقویت کے مسئلے پر باضابطہ  تبادلہ خیال کیا۔

 

لی مونڈے: فرانس میں کوویڈ ۔19 پر نئے اقدامات  کے اعلان کے بعد  حکومت  پر تنقید کا  سلسلہ  جاری ہے۔

 

لی فگارو: یوروپی یونین نے اپنے رکن ممالک سے  کویڈ ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے  سخت کرنے کا  مطالبہ کیا ہے ۔

 

فرانس 24: فرانس میں کوویڈ ۔19  کی وباء : پچھلے 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 96 نئے کیسز دیکھنے کے بعد ، فرانسیسی وزیر اعظم ژان کاسٹیکس نے نئے قرنطینہ کو متعارف کروانے  کے امکان  کے موجود ہونے کا اعلان کیا ہے۔

 

گیزیتا روس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حریف: روسی صدر ولادیمیر پوتین کو نوبل  امن ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

 

ریجنم: نورڈ وائنڈ ایئر لائنز 1 اکتوبر سے پیرم سے استنبول جانے والی ٹرانزٹ پروازیں شروع کررہی ہے۔

 

ایزویستیا: پوتین نے کہا کہ کوڈ 19 کے باعث عائد پابندیوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں