عالمی ذرائع ابلاغ 31.08.2020

عالمی ذرائع ابلاغ 31.08.2020

1481983
عالمی ذرائع ابلاغ 31.08.2020

*** نیوز سائٹ اے آر ڈی: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرونا وائرس حفاظتی تدابیر کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے وفاقی اسمبلی کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

 

*** نیوز سائٹ زیڈ ڈی ایف: جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین مئیر  نے وفاقی اسمبلی کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور ہنگامہ  کرنے والے انتہائی دائیں بازو کے حامیوں کے خلاف سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

*** ڈوچے ویلے : ترکی سے جرمنی جانے والوں کی شکایات میں کووِڈ۔19 ٹیسٹ کی شکایت سرفہرست ہے۔ مسافر جرمنی کے لئے روانگی سے صرف 48 گھنٹے قبل کئے گئے نیگیٹیو ٹیسٹ  کے ساتھ ہی طیارے پر سوار ہو سکتے ہیں۔

 

*** الریا القطریا: سعودی عرب نے یمن میں کلسٹر بموں کا استعمال کیا  ہے۔

 

*** وطن: عراق نے کہا ہے کہ التاجی فوجی بیس پر غیر ملکی فورسز موجود نہیں ہیں۔

 

*** انفوبائے: پیرو میں اوّلین 3 ہزار تجرباتی ویکسین نمونے 10 منٹ میں ختم ہو گئے۔ چینی فارماسوٹیکل فرم  سینوفارم کی تیار کردہ  اور تیسرے تجرباتی مراحل سے گزرنے والی ویکسین کا ملک میں 6 ہزار رضاکاروں  پر تجربہ کیا جا رہا ہے۔

 

*** الپائس: ہسپانوی، سابق شاہ جون کارلوس  کا متحدہ عرب امارات جانا قبول نہیں کر رہے۔

 

***الموندو: ہسپانوی فٹبال لیگ 'لالیگا' نے بارسلونا ٹیم کی حمایت کر دی اور میسی کی ٹیم سے علیحدگی کو ویٹو کر دیا۔

 

*** لے فگارو: فرانس سمیت متعدد ممالک کورونا وائرس کے دوسرے ممکنہ حملے کے مقابل حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر رہے ہیں۔

 

*** فرانس 24: لبنان نے کہاہے کہ حزب اللہ فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے پیش کردہ سیاسی سمجھوتے پر مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

 

*** لے پارزئین: فرانس میں ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ کورونا  وائرس ٹیسٹ کرنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: جاپان کے مستعفی وزیر اعظم شینزو آبے نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

 

*** ریا نووستی: آئندہ چند ہفتوں میں پوتن اور لوکا شینکو ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

 

*** کومر سینٹ: مصر روسی گندم سے بھر  گیا، مصر کی گندم کی ضرورت کا 80 فیصد روس نے پورا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں