عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

28/08/20

1480680
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

 لا پاریسیاں: کورونا وائرس کے خلاف تدابیر، پیرس اور اس کے مضافات میں آج   سے ماسک پہننا لازمی قرار ۔

 لے فیگارو: انقرہ  نے فرانس پر الزام لگاتےہوئے بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ۔

 لے موندے: مارسیل شہر کی انتظامیہ  کرفیو  کے نفاذ سے بچنے کےلیے کورونا  وائرس سے عوام کو بچانے  کی تدبیر میں۔

 عربی اخبارات

 الرایہ: قطری ہلال احمر  غزہ کو کورونا کے تدارک میں مدد  دے رہی ہے۔

 الدستور:  سلامتی کونسل لبنان میں اپنی  وقتی فوجی ٹیم کی تعداد میں کمی  لا رہی ہے۔

 القدس: لارا طوفان کی وجہ سے امریکہ کو نصف ملین انسانوں کی نقل مکانی کا سامنا ۔

جرمن اخبارات

 تاگیس شاو: جرمنی میں  بچوں  کے سلسلے میں لا پرواہی اور ان کے استحصال میں اضافہ

 دی پریس:  نیٹو مشرقی بحیرہ روم میں کسی ممکنہ محاذ آرائی  سے بچنے کا راستہ  تلاش کر رہا ہے،

 تاگیس شاو: بحیرہ روم میں کشیدگی کے حوالے سے انقرہ  حکومت کی پوزیشن مستحکم ہے ۔

ہسپانوی اخبارات

 کولومبیا  آئندہ کے دنوں  سے شعبہ سیاحت کو جانبر کرنے کےلیے پلان بنا رہا ہے۔

ٹیلی سور: عالمی ادارہ صحت  نے  کورونا وائرس میں اضافے پر متنبہ کیا ہے 

 پرینسا لاطینہ: چلی کی عوام کورونا کے باوجود اکتوبر میں ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں شریک ہوگی ۔

 روسی نیوز پورٹلز

لینتا: یوکرین نے بیلاروس کے ساتھ تمام رابطے منقطع کر دیئے۔

 ریا نووستی:  بیلاروس کے سابق جمہوری کونسل کے صدرستانیسلاو سشش کیویچ  نے  کہا ہے کہ روسی زبان کو سرکاری زبان کے درجے سے نکال دیا جائے۔

 ایزویستیا: منسک میں مظاہروں کے دوران  گرفتار شدہ تمام روسی صحافی رہا ہو گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں