عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

25/08/20

1478728
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 عربی اخبارات

 القدس العربی: صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ بحیرہ اسود  کے بعد اب بحیرہ روم میں بھی گیس کے ذخائر ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

الجزیرہ: لیبیا میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد خلیفہ حفتر کی ملیشیا نے سرتہ  شہر  کے رابطے منقطع کرتےہوئے انٹر نیٹ کی ترسیل بھی روک دی ہے۔

الرایہ القطریہ: قطری اور امریکی فضائیہ نے  مشترکہ پروازوں کا اہتمام کیا۔

 ہسپانوی اخبارات

 پرینسا لاطینہ:  ترکی  مشرقی بحیرہ روم میں موجود اپنے بحری جہازوں کی واپسی نہیں چاہتا۔

لاوانگواردیا: کورونا   وائرس میں مبتلا ایک شخص نے کہا کہ اسے یہ مرض اسپین میں لاحق ہوا۔

الپائس: کاتالونیا  میں 10 افراد کے اجتماع پر پابندی،مرسیا شہر میں  یہ پابندی 6 افراد تک محدود ہے جبکہ میڈریڈ میں اجتماع پر مکمل پابندی ہے ۔

فرانسیسی اخبارات

 فرانس 24: کووڈ-19  کی وجہ سے جرمنی فرانسیسی سیاحتی علاقوں یلا دی فرانس اور کوٹ ڈی آزور  کےلیے سیاحت ممنوعہ قرار دے رہا ہے۔

 لے فیگارو: الجزائر میں یکم نومبر کو  آئینی ترمیم پر  عوامی ریفرنڈم  ہوگا۔

لے  موندے: امریکہ میں  ریپبلیکنز نے  موجودہ صدر ٹرمپ کو باضابطہ طور پر  صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ۔

 جرمن نیوز ویب سائٹس

 ڈوئچے ویل: کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو ہزار تک پہنچ  گئی،جرمنی میں ماسک پہننا لازمی قرار

 ہینڈلز بلاٹ: جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس آج یونان کے بعد انقرہ کا دورہ کریں گے۔

 تاگیس شاو آن لائن: جرمن دارالحکومت برلن میں زیر علاج روسی مخالف لیڈر الیکسی نوالنی کو زہر دینے کا  شبہ  سچ ثابت ہوا۔

 روسی  اخبارات

 ریا نووستی:  روس کے سلاممیت کونسل کے نائب مشیر اولیگ ہراموف نے  کہا کہ ہے دنیا بھر کے 75 فیصد سائبر حملوں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

 ایزویستیا: امریکی نائب وزیر خارجہ اسٹیفن بیگن نے بیلاروس کی مخالف لیڈر اور صدارتی امیدوار سویتلانا تیخانووسکایہ  سے ملک میں جمہوری نظام کے فروغ پر بات چیت کی ۔

 کومر سینٹ: جنوبی قبرصی انتظامیہ بعض  اہم شعبوں کے حامل روسی شہریوں کی آمد پر نرمی پیدا کرے گی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں