عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

24/08/20

1478134
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 عربی اخبارات

 الرایہ القطریہ: صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رہے گی ۔

 الوطن: منجمد غذائین ایشیائی ممالک میں کورونا کے پھیلاو کا سبب بن سکتی ہیں۔

 المستقبل: لبنانی وزیر صحت حماد حسن نے کہا کہ  کورونا کے باعث ہلاک  شدگان کے ورثا کو ہرجانہ یا معاوضے  کی ادائیگی  ممکن نہیں ہے۔

 جرمن اخبارات

 ہینڈلس بلاٹ:  گیس کی دریافت کے ساتھ ہی ترکی کے ساتھ مذاکرات کا امکان تقویت حاصل کر رہا ہے۔

 ڈوئچے ویل:چیمپیئنز لیگ بائرن مینوخ نے  جیت لی۔

 ڈی پی اے :بیلا روس میں کشیدگی،صدر لوکاشینکو  ہتھیار کے ساتھ منظر عام پر آئے۔

ہسپانوی اخبارات

 الپائس: کورونا  واقعات میں اضافے کے ساتھ پی  کاتالونیا  کے انتخابات  ملتوی ہونے کا اندیشہ 

 الموندو:  ہسپانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سماجی  تناو میں اضافے کے ساتھ ہی متعدد سیاست دانوں کی حفاظت مزید سخت کر دی گئی ہے۔

 ٹیلی سور: وینیزویلا میں  اقتصادی شعبے میں  ترقی کےلیے کورونا کے خلاف قرنطینہ کے نفاذ میں  کمی شروع کر دی گئی ہے۔

 فرانسیسی اخبارات

 لے فیگارو: چیمپیئنز لیگ  فائنل میں  پی ایس جی کی شکست کے بعد  پیرس میں 148 افراد گرفتار

 لے موندے: فرانس میں  حکومت نے اقتصادی بہتری پر مبنی اپنا پروگرام ستمبر تک موخر کر دیا ۔

لا پاریسیاں:  برطانیہ کی  قومی آمدنی کی شرح میں  نمایاں کمی، ملازمتوں سے فراغت میں اضافہ ۔

 روسی نیوز پورٹلز

 تاس: روس میں سماجی و سیاسی واقعات اور عالمی وبا مصنوعی ذہانت کے نظام  کے فروغ کا سبب بن رہے ہیں۔

 ویستی نیوز: روس، ہنگری،مصر اور فرانس جیسے ممالک فضائی آمدورفت کے دوبارہ آغاز کی تیاری میں

 لینتا: روس میں زہر خوانی کے شکار ہوئے مخالف لیڈر الیکسی نوالنی  کا جرمنی میں علاج  چانسلر مرکل کے مہمان بننے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں