عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

21/08/210

1476821
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

جرمن اخبارات

فرینکفرٹر آلمان زائی ٹنگ: جرمن چانسلر مرکل نے  روسی صدر پوتین سے کہا ہے کہ وہ  مخالف لیڈر الیکسی نوالنی کو علاج کےلیے جرمنی روانہ کریں۔

اشپیگل: کورونا کے خلاف تدابیر  چانسلر مرکل  اور فرانس کے صدر ماکروں سرحدوں کو دوبارہ بند کرنے سے  اجتناب برت رہے ہیں۔

عربی اخبارات

 نیو صباح: عراق کے ادارہ برائے شعبیہ صحت و سلامتی  نے کہا ہے کہ  غیر ملکی سیاحوں پر پابندی برقرار رہے گی ۔

الدستور:  سال رواں کے دوران عرب ممالک کی معیشت 4 فیصد  کساد بازاری کا شکار  رہے گی ۔

القدس: کویت کرفیو کے نفاذ کو 30 اگست سے ختم کر دے گا۔

ہسپانوی اخبارات

 الپائس: کورونا  کے پھیلاو کی وجہ سے  اسپین کے نیم خود مختار علاقوں میں تدابیر سخت کرنے کا عندیہ 

الموندو: کورونا سے متاثر ہوئے نوجوانوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ 

انفو بائی: کولومبیا کے صدر ایوان ڈوک نے دعوی کیا ہے کہ وینیزویلا  نے ایران کے توسط سے درمیانے اور طویل مار کرنے والے میزائلوں کے حصول کی کوشش کی ہے۔

فرانسیسی اخبارات

 لے موندے:  صدر ماکروں اور چانسلر مرکل نے  روس کے خلاف مشترکہ توقعات کا حوالہ دیا ۔

 لے فیگارو: مالی میں بحران،مغربی افریقی ممالک ابراہیم بو بکر کیتا کی اقتدار پر واپسی کے خواہاں ہیں۔

 لے ٹیمپس: عالمی بینک کا انتباہ  وبا کے باعث 100 ملین افراد شدید غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

روسی اخبارات

 روسیس کایہ: روس کے 12 علاقوں میں کورونا  کے خلاف سرخ  گھنٹی بجا دی گئی۔

ایزیوستیا: بیلاروس کے صدارتی انتخابات ہارنے والی سویتلانا تیکانوسسکایہ نے محنت کشوں کو ہڑتال جاری رکھنے کا حکم دیا۔

 ریا نووستی: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  اس سال روس کی آبادی میں 20 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں