عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

20/08/20

1476205
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 جرمن اخبارات

 سود ڈوئچے زائی ٹنگ: جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے  کہا ہے کہ یورپی ممالک نے بیلاروس کے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے ہیں۔

 ڈوئچے ویل :  جرمن شہر فرینکفرٹ میں زی زیر حراست  شخص پر تشدد کے الزام میں 3 پولیس  اہلکار ملازمت سے گَئے۔

 زیڈ ای ایف: یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ  کے سیمی فائنل میں لیوں کو صفر کے مقابلے میں 3 گولوں سے شکست دیتےہوئے  بائیرن میونخ فائنل میں پہنچ گیا ۔

 فرانسیسی اخبارات

 لا پاریسیاں: کورونا کے باعث غذائی مدد کی طلب بڑھ گئی ہے ۔

 لے فیگارو: فرانس میں کورونا کے 3800 نئے واقعات ،31 افراد کو  شعبہ انتہائی نگہداشت میں لے لیا گیا۔

فرانس24:  یورپی یونین نے بیلاروس کے صدر الیکسینڈر لوکا شینکو کی فتح کو مسترد کر دیا۔

 

ہسپانوی اخبارات

 الپائس: بعض سائنس دانوں کا خیال ہے کہ کورونا کی وبا گزشتہ سال اکتوبر میں  خلا سے  چین میں گرنے والے ایک  شہاب ثاقب کے ذریعے پھیلی ہے۔

 ال یونیورسل: میکسیکو  کا کہنا ہے کہ  وہ روسی تیار شدہ دوا  "اسپوتنک" کے تیسرے مرحلے میں شامل ہونے کا خواہاں ہے۔

انفو بائی: وینیزویلا کے لیڈر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ترکی سے تعاون فروغ پا رہا ہے۔

روسی اخبارات

 ریا نووستی: روس نے خمیم نامی فوجی اڈے کی توسیع کے لیے شام سے اتفاق کر لیا ۔

 تاس:  روسی  مخالف لیڈر الیکسی  ناولنی تومسک سے ماسکو جاتےہوئے دوران پرواز طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل،زہر خوانی کا  دعوی، تاحال ان کی حالت تشویش ناک ہے ۔

لینتا: بلوم برگ کے مطابق،  ترکی نے بحیرہ اسود میں گیس تلا ش کر لی ہے  ،محققین کے مطابق  گیس کے یہ ذخائر رومانیہ اور بلغاریہ کی سرحد کے قریب فاتح  تحقیقی جہازکی طرف سے ملے ہیں۔

عربی اخبارات

 الجزیرہ: امریکی صدر ٹرمپ نے  ایران پر پابندیوں اور عرب امارات کو ایف 35 طیاروں کی فراہمی کے معاملے  پر منعقدہ اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی عرب بھی  اسرائیل امن معاہدے میں شامل ہو جائے۔

الرایہ : یمن میں 50 فیصد اسپتال اور 70 فیصد تعلیمی ادارے بند ہونے کا خطرہ 

 القدس العربی: تیونسی صدر قیس سعید نے  کہا کہ  فلسطین کے معاملے میں ان کی پالیسیاں  صحیح سمت کی جانب گامزن ہیں جس میں کسی معاہدے کی ضرورت نہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں