عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

24.07.20

1461056
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 عربی اخبارات

 القدس العربی: ایک ایرانی مسافر طیارے کو شامی حدود میں امریکہ کے ایک جنگی طیارے نے اشتعال دلایا  جو  بعد ازاں بیروت کے ہوائی اڈے پر اتر گیا ۔

 الجزیرہ  : امریکی وزیر خارجہ مائیک  پومپیئو نے یپوسٹن میں واقع چینی قونصل خانے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ جاسوسی کرنے کا مرکز تھا۔

 الرایہ القطریہ: امیر قطر نے جنوبی سوڈان کے صدر کو دو طرفہ تعلقات  کی حمایت اور اس کے فروغ کا پیغام دیا ہے۔

 جرمن اخبارات

 ویسٹ فالن بلاٹ: یورپی ممالک بلقانی ممالک سے  تارکین وطن کے قافلوں کو کم کرنے کےلیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں۔

 فرینکفرٹر رانڈ شاو: بتایا گیا ہے کہ جرمنی کی داخلی سیاست  میں مداخلت کی حامل این ایس یو 2٫0  کے انتہائی قوم پرستانہ خطوط میں سے بعض  حزب اختلاف کی   گرین اور بائیں بازو کی  پارٹیوں  کے ارکان کو بھیجے گئے ہیں۔

 ڈوئچے ویل: جرمن حکومت کے سیاحت سے متعلق وزیر ٹحامس باریب  نے ترکی کی سیاحت  پر سے  پابندی اٹھانے پر امید افزا بیان دیا  ہے۔

 ہسپانوی اخبارات

 الپائس: حکومت اسپین نے پانچ سال کے دوران  ملکی معشیت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنےکی غرض سے 140 ارب یورو مختص کرنے کا  فیصلہ کیاہے۔

 انفو بائی:  بولیویا کے انتخابی کمیشن  نے صدارتی انتخابات کو دوبارہ ملتوی کرتے ہوئے ان کی تاریخ 18 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔

 پرفیل:  ارجنٹائن میں ارکان پارلیمان اور سینیٹرز کی تنخواہوں کو روکنے کی مدت 180 دن مزید بڑھا دی گئی ۔

 فرانسیسی اخبارات

 لے مونددے: چین نے شینگ ڈو میں واقع امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

 لے فیگارو: نئی تدابیر کے تحت فرانس میں قائم ایک کمیشن آج طلب ہو رہا ہے۔

 لے سوئر: بیلجیئم میں  فلو کے خلاف  ٹیکوں کی  ناکافی دستیابی ڈاکٹروں میں تشویش پیدا کر رہی ہے۔

روسی نیوز پورٹلز

 ایزویستیا: شامی انتظامیہ کی طرف سے گرفتار شدہ ایک دہشتگرد نے  شام مِں امریکی سرگرمیوں کے بارے میں اہم انکشاف کیے۔

کومر سینٹ: چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے امریکی وزیر خارجہ پومپیئو پر پابندی لگا دی ۔

 آر بی کے: روسی کی آٹھ فیصد تعداد نے بحران کے دوران اپنی تمام جمع پونجی خرچ ڈالی ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں