عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

21.07.20

1458977
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

لے پیری زیئن:  یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر 27 رکن ممالک کے درمیان ریسیکیو پیکیج پر اتفاق قائم

لے موند:  فرانس میں عام وبا  میں گراوٹ کے بعد دوبارہ سے اس کے پھیلاؤ میں  کچھ حد تک تیزی کا مشاہدہ

لے سوئر: عالمی ادارہ صحت خطہ افریقہ میں کووڈ۔19 وبا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے پر خدشات رکھتا ہے

الا پائس: ہسپانوی وزیر ِ اعظم پیدرو سانچیز  نے یورپی یونین کے سربراہی  اجلاس بھر کے دوران ’’متوازن‘‘ کردار ادا کیا

لا وان گاردیہ: یورپی یونین کی  اقتصادیات کی بحالی کے معاملے میں عظیم معاہدے کی  منظوری

انفو بائے، ارجنٹائن: ونیزویلا کو لوٹنے والے مہاجرین کے لیے ’’بائیو دہشت گرد‘‘ کی اصطلاح استعمال کرنے والے صدر نکولاس مادورو  معذرت کرنے  پر  مجبور ہو گئے

نیو صباح: امریکی وزارت ِ دفاع پینٹا گون: طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے دائرہ عمل میں  ہم نے افغانستان کے 5 فوجی اڈو ں سے انخلا کر دیا ہے

 الادستور: کورونا وبا نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں عالمی قرضوں کو 258 ٹریلین تک بڑھا دیا

القدس: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الا غیت  کی  یمنی شہریوں کو فاقہ کشی سے بچانے کے لیے عالمی برادری  سے مالی امداد کے وعدوں کو پورا کرنے کی درخواست

دوئچے ویلے: گرین پیس:  جرمنی اسلحہ کی برآمدات کے ساتھ باقاعدہ طور پر اصولوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے

نیوز ویب سائٹ، بلڈ: ماہرین نے کووڈ۔19 کے منفی اثرات پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن معیشت کی  بحالی 2022  میں ممکن بن سکے گی

تاگیس چاؤ: یورپی  یونین سربراہی اجلاس میں معاہدہ طے۔ ٹریلین یورو کا مالی پیکیج تیار

روسی نیوز ویب سائٹ لینتا: روسی  وزارت ِ دفاع  نے دعوی کیا ہے کہ کووڈ۔19 ویکسین  تیار ہو گئی  ہے

روسیس قایا:  قتل میں ملوث ہونے کے دعوے کےباعث  عہدے سے فارغ کیے جانے والے خبرووسک کے گورنر فرگال  کی جگہ روسی صدر کی جانب سے تعینات کیے جانے والے میخائل دیگت یاریف  نے اپنے فرائض سنبھال لیے۔  مقامی عوام کچھ مدت سے سبکدوش   کیے گئے فرگال کے حق میں احتجاجی  مظاہرے کر رہے تھے

از وسطیہ:  روس کے صرف 6 شہروں سے پہلے مرحلے میں پروازوں کی بحالی ہو سکتی ہے



متعللقہ خبریں