عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

17.07.20

1456756
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی اخبارات

الرایہ  قطر:   امریکہ سے قطر کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

الدستور اردن: عالمی بینک کی تحقیق کے مطابق  ،کورونا وائرس قوت استعداد میں رکاوٹ اور غربت  کے خلاف جنگ میں مسائل پیدا کر رہا ہے۔

 نیو صباح عراق: اس سال عازمین حج کی تعداد میں کمی سعودی معیشت پر برا اثر ڈالے گی ۔

جرمن نیوز پورٹلز

 ویلٹ: جرمنی  نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ  توانائی سے متعلق  پالیسیوں کے تعین میں خود مجاز ہے۔

 ٹی آن لائن: جرمنی میں کووڈ -19 کے خلاف  پابندیوں پر غور۔

ڈوئچے ویل:  اقتصادی ترقی و تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی مشترکہ رپورٹ کا خیال ہے کہ کورونا کی وجہ سے غذائی قیمتوں میں کمی ہوگی ۔

 ہسپانوی اخبارات

 ای ایف ای ایجنسی  اسپین: وائرس کے پھیلاو کے خلاف بارسلونا میں سماجی سرگرمیاں محدود کی جائیں گی ۔

 مارکا اسپین: ریئل میڈریڈ  نے لا لیگا چیمپیئنز  لیگ میں برتری حاصل کی جو کہ ایک مشکل مرحلہ تھا۔

ٹیلی سور وینیزویلا: کیوبا کے صدر میگوئیل دیاز کانیل نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے خاتمے پرمعاشی ترقی کی بحالی کےلیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

فرانسیسی اخبارات

 لے فیگارو فرانس: صدر امانویل ماکروں  نے 14 جولائی کو ایک براہ راست پروگرام میں اپنی عوام کو قائل کرنے میں ناکامی کا منہ دیکھا۔

 لے موندے فرانس: کووڈ-19 کے دوبارہ سر اٹھانے کے پیش نظر جلد ہی فرانس میں کھلے مقامات پر ماسک پہننا لازمی کر دیا جائے گا۔

فرانس 24:  کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ، یورپ میں تدابیر بڑھا دی گئیں۔

روسی نیوز پورٹلز

 خبر ایجنسی تاس: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ  امریکہ شام میں دہشتگردانہ سرگرمیوں کی سر پرستی کر رہا ہے۔

انتر فیکس: ماسکو انتظامیہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کی صورت حال کو سبو تاژ کرنا بند کرے۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں