عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

10.07.20

1452580
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

لے سوئر: بیلجیئم میں دوکانیں،سینما گھر اورعجائب خانے کورونا وائرس کے خلاف تدابیر کے تحت کل سے کھل رہے ہیں۔

فرانس 24: افریقی النسل امریکی جارج فلائیڈ نے مرنے سے قبل بارہا کہا کہ پولیس مجھے مار ڈالے گی ۔

لے فیگارو: فرانس کے صدر امانویل ماکروں  جلے ہوئے نوٹر ڈیم  ڈی پیرس  کو ایک گرجا گھر سے مشابہہ شکل دینے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

 

عربی اخبارات

 الدستور: عالمی ادارہ صحت  نے  کووڈ -19  وبا  کے پھیلاو سے متتعلق بعض تدابیر میں غفلت قبول کرلی۔

القدس: غزہ میں  پولیس کے تشدد سے ہلاک شدہ بچی کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

 الرایہ: مغربی کانرے میں ایک فلسطینی اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

ہسپانوی اخبارات

 الپائس:  عالمی ادارہ صحت  نے  کووڈ -19  وبا  کے بند  ماحول میں نظام تنفس کے ذریعے پھیلنے کی وجہ قبول کرلی۔

لاوانگواردیا:  کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر جزائر بال ایئر میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

 انفو بائی: وینیزویلا میں  پارلیمانی اسپیکر دیوس دادو کابیلو  کورونا کا شکار ہو گئے۔

جرمن  نیوز پورٹلز

 ڈی ڈبلیو: اقوام متحدہ کے مطابق، سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے قتل  سے متعلق شہزادہ سلمان  کے خلاف تحقیقات ممکن نہیں ہے۔

 زائٹ آن لائن: سرب دارالحکومت بلغراد میں کورونا کے خلاف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ

سود ڈوئچے زائی ٹنگ: امریکی عدالت   نے اٹارنی کو حکم دیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے کھاتوں کی جانچ کر سکتے ہیں۔

روسی نیوز پورٹلز

 گزیتا: عالمی ادارہ صحت کے مطابق ، روس میں کووڈ-19 کے خلاف تدابیر میں کوتاہی  کے باعث  سخت انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔

 تاس: روسی کی سیاحتی ایجنسی کے صدر اگناتیف نے کہا ہے کہ  سال رواں کی پہلی شش ماہی کے دوران  اس شعبے میں نقصان کا تخمینہ ڈیڑھ کھرب  روبلز لگایا گیا ہے۔

 ریا نووستی: روس میں کووڈ -19  کے خلاف دوا کا تجربہ آخری مراحل میں ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں