عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

03.07.20

1448422
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

فرانسیسی اخبارات

لے موندے: صدر امانویل ماکروں  ملک میں صورت حال معمول پر لانے کی فکر میں ہے  اور پینشن اصلاحات  کو نافذ کرنے کے متمنی ہیں۔

فرانس24: فرانس نو آبادیاتی دور میں ہلاک شدہ 24 جنگجووں کی باقیات الجزائر کو واپس کرے گا۔

لے فیگارو: ایئر فرانس ملازمین کی تعداد اور  قلیل الفاصلہ کارگو پروازوں  میں کمی کر رہی ہے۔

 عربی اخبارات

الدستور: امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر انتھونی فوچی نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف دوا کی تیاری کا تجربہ اس ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

 الرایہ: لیبیا کے سیاسی حل کی حمایت کےللیے قطر اور ترکی کے درمیان  سوچ و بچار۔

 جرمن اخبارات

 سود ڈوئچے: وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ فرانس  نے  نیٹو کو مشرقی بحیرہ روم  کی صورت حال سے متعلق صحیح معلومات نہیں دیں جس پر اسے معافی مانگنی چاہیئے۔

ڈوئچے ویل: کیا جرمنی سوشل میڈیا پر پابندی کے  فیصلے پر ترکی کی پیروی کرے گا؟

 زائٹ: جرمنی وزیر خارجہ ماس  نے کہا ہے کہ ترکی  کی سیاحت سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کیا جائےگا۔

 ہسپانوی اخبارات

 لا وان گواردیا:  نیم خود مختار کاتالونیا  کے سابق لیڈر چارلس  پوئگ ڈیمونٹ نے  کہا ہے کہ ایک نئی سیاسی جماعت کا  ظہور  25 جولائی کو ہوگا۔

 ٹیلی سور:ایک تحقیق کے مطابق، گزشتہ سال سے برازیل میں کورونا وائرس موجود تھا۔

 روسی نیوز پورٹلز

 گزیتا: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخا رووا نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیگر ممالک کے اندرونی  معاملات میں مداخلت بند کرے۔

 تاس: روس میں پروازوں پر پابندی کی میعاد یکم اگست تک بڑھا دی  گئی۔

 لینتا: روس میں 25 جون  تا یکم جولائی کے درمیان   آئینی ترامیم  کے تحت منعقدہ عوامی ریفرنڈم کے نتیجے میں صدر پوتین  کو ملک کی 77٫92 فیصد آبادی نے سن 2036 تک صدر بننے کا اختیار دے دیا ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #عالمی

متعللقہ خبریں