عالمی ذرائع ابلاغ 15.06.20

عالمی ذرائع ابلاغ 15.06.20

1436317
عالمی ذرائع ابلاغ 15.06.20

*** فرانس 24: فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاگو لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد مفلوج زندگی دوبارہ معمول پر آ رہی ہے۔ صدر امانوئیل نے عادتوں کو تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

*** لے موندے: یورپ کورونا وائرس کی وجہ سے بند سرحدوں کو دوبارہ کھول رہا ہے۔ چین میں مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے۔

 

*** لی سائر: کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحت کی پابندی کے جزوی خاتمے کے بعد بیلجئیم کے شہری آج سے دیگر ممالک کا سفر کر سکیں گے۔

 

*** القدس: دنیا بھر میں فلسطینی کمیونٹیوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 132 اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 976 ہو گئی۔

 

*** الایام: فلسطین کے شہر الخلیل  میں جج میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس کی عدالت کو بند کرنے کا فیصلہ۔

 

***الپائس: اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز ٹوئرازم سیکٹر کو بچانے کے لئے سرحدوں کو طے شدہ تاریخ سے پہلے کھولنا چاہتے ہیں۔

 

*** الیونیورسل: میکسیکو کے صدر لوپیز اوبراڈر نے کہا ہے کہ " جبکہ ہم اپنا خیال رکھ سکتے ہیں تو ہم اپنی آزادی کو واپس حاصل کریں گے" اوبراڈر کے مطابق " اس وقت وباء کے مشکل ترین مرحلے سے گزرا جا رہا ہے"۔

 

*** اے بی سی: امریکہ کے شہر سیٹل میں دو ماہ تک کورونا وائرس کی وجہ سے زیرِ علاج مریض کو 1.1 ملین ڈالر کا بِل تھما دیا گیا۔

 

*** نیوز ایجنسی لینتا: روس میں 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 835 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

 

*** ازوستیا: بھارتی فوجی 24 جون کو ماسکو میں یومِ ظفر کی مارچ پاسٹ تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: روسی کمپنیاں ای۔ٹریڈ  کے ذریعے چینی منڈیوں میں اپنے عمل دخل میں اضافہ کریں گی۔

 

***ڈوچے ویلے: ترکی کی طرف سے شمالی عراق میں "پنجہ۔کارتال" آپریشن۔

 

*** زیٹ آن لائن: مشرقی یورپ میں نئی دفاعی منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق نیٹو کی کوششیں ترکی کی وجہ سے رُک گئیں۔

 

*** فاز: جرمنی میں یورپی ممالک کے سفر سے پابندی ہٹنے کے بعد نصف شب سے سرحدیں دوبارہ سے کھُل گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں