عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

05.06.20

1430234
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی اخبارات

 القدس العربی : امریکہ میں  پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوئے جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

الرایہ القطریہ: قطر، کورونا کے باوجود  داعش کے خلاف  جنگ کےلیے پر عزم۔

 الجزیرہ:  حامہ کے اطراف میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری

 جرمن اخبارات

 ڈوئچے ویل: کورونا  کے خلاف برسر پیکار غریب ممالک کے لیے دوا کی تیاری  اور اس کے پروگرام کے تحت 8 ارب یورو  مختص کرنے کا فیصلہ 

 سود ڈوئچے زائی ٹنگ: برازیل کا شمار کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات کے حامل تیسرے ملک کے طور پر ہو رہا ہے۔

ہسپابنوی اخبارات

 الپائس:  چین کی چمگادڑوں میں کورونا کا پتہ لگایا گیا ،ایک تحقیق کے مطابق اس وائرس کی مختلف اقسام بھی سامنے آئی ہیں۔

 فرانسیسی اخبارات

 لا سوئر: پولیس اور نسل پرستی، فرانس  اپنا قبلہ درست کرے

 فرانس 24: وینیزویلا کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ  مخالف سیاست دان خوان گویڈو کاراکاس میں فرانسیسی سفارت خانے میں روپوش ہیں۔

لے مونے:  عالمی وبا کی وجہ  سے عالمی وسائل کا استعمال 3 ہفتے کےلیے رک گیا ہے۔

 روسی نیوز پورٹلز

 تاس خبر ایجنسی:  روسی وزارت دفاع  کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوا کے تجربے کےلیے  ایک رضاکار گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

 ریا نووستی: ماسکو کے ایک اسپتال میں کوود-19 کے علاج کے تحت ایک نیا طریقہ کار متعارف کروایا گیا ہے۔

 انٹر فیکس:  روس کے دریائے نوریلسک کو  ایندھن سے پاک کرنے کے لیے پائپ  لائن بچھائی جا رہی ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں