عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 30.04.2020

عالمی ذرائع ابلاغ

1408367
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 30.04.2020

 القدس العربی: بلومبرگ: شام کے صدر مملکت بشار الاسد  اب روسی صدر ولادیمیر پوتین کے لئے درد سر بن رہے ہیں اور روسی صدارتی محل (کریملن) نے اسد حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

الجزیرہ: جو بائیڈن نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ امریکہ میں صدر منتخب ہوئے تو القدس میں امریکی سفارتخانہ قائم کریں گے۔

الجزیرہ: دنیا بھر میں دس لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے شفایاب  ہوئے اور یمن میں دو افراد کی موت  سے پہلی کورونا وائرس  موت  ریکارڈ کی گئی ۔

لی مونڈے: قرنطینہ سے  فضائی آلودگی  کم ہوئی ہے جس کے نتیجے میں  ایک ماہ کے اندر 11 ہزار افراد یورپ میں فضائی آلودگی سے مرنے سے بچ گئے ہیں۔

فرانس 24: فرانس نے قرنطینہ کے بعد کے سائیکلنگ کی مہم شروع کرنے کے لیے  20 ملین یورو مختص کیے ہیں۔

لی پیرسین: (فرانس میں)قرنطینہ سے باہر نکلنے  اور اسکول کھولنے سے متعلق  صورتِ حال غیر واضح ۔

آر پی آن لائن جرمنی: جرمنی نے بین الاقوامی سفر سے متعلق  انتباہ  کی  تاریخ میں  14 جون تک توسیع کردی۔

اسپیگل جرمنی: جرمن اقتصادی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ: انسلر کی انگیلا میرکل کےخطابات  جرمن صارفین کے طرز عمل کو متاثر کرتے ہیں۔

اسٹرن ڈاٹ: جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر الٹیمیر: "جرمن معیشت کی شرح ترقی میں  چھ فیصد  کمی ہوگی۔

اے بی سی (اسپین): ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اسپین میں معاشی صورتحال بہت سنگین  ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ایل پاس (اسپین): (اسپین میں) اپوزیشن حکومت پر زیادہ تنقید کرتی ہے ۔

انفوبی (ارجنٹائن): امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کا کہنا ہے کہ نیکولس مادورو کے صدر کے عہدے سے فارغ ہوتے ہی ان کا ملک وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دے گا۔

لینٹا ڈاٹ آر یو نیوز سائٹ: مئی کے وسط میں روس میں کورونا وائرس پھیلنے کی شدت عروج پر پہنچ گئی ہے۔

ایزویشیا اخبار: بیئر تیار کرنے والوں کو روس میں عارضی طور پر اینٹی سیپٹیکس تیار کرنے کی اجازت ہوگی۔

 



متعللقہ خبریں