عالمی ذرائع ابلاغ 30.03.20

عالمی ذرائع ابلاغ 30.03.20

1387622
عالمی ذرائع ابلاغ 30.03.20

*** ارجنٹائن، الکلارین: ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈز نے قرنطینہ کی مدت کو ایسٹر کے مذہبی تہوارسے قبل منائے جانے والے مقدس ہفتے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

*** اسپین، الموندو:اسپین میں زراعت کا شعبہ الارم دے رہا ہے۔ وباء کی وجہ سے، فصلیں اکٹھی کرنے کے لئے، انسان نہیں مل رہے۔

 

*** اسپین، الپائس: اسپین میں حکومت، ہیلتھ سسٹم کو تباہی سے بچانے کے لئے اقتصادیات میں ایک " سرمائی نیند" ماڈل کی تجویز پیش کر رہی ہے۔

 

***لی فگارو: فرانس میں کورونا وائرس وباء انتہائی شدت اختیار کر رہی ہے۔ مریضوں کی ہسپتالوں میں منتقلی میں اضافہ۔

 

*** لے موند: یورپی جمہوریت صحت کے ایک غیر معمولی بحران کی وجہ سے لرز رہی ہے۔

 

***لے پارزئین: کورونا وائرس کی وجہ سے 4 ہزار 632 فرانسیسی انتہائی نگہداشت میں۔

 

*** سعودی عرب، الشرق الاوسط: دنیا بھر میں انسانوں کا تقریباً نصف حصہ قرنطینہ میں۔

 

*** قطر، الریا القطریا: چین میں نئے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی۔

 

*** عمان، وطن: مصر حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بینکوں میں کیش جمع کروانے اور نکلوانے کے کاموں پر عارضی پابندی لگا دی۔

 

***خبر رساں ایجنسی ریا نووستی: یوکرائن کی سابق وزیر اعظم یولیا تیموشینکو نے کہا ہے کہ اقتدار کورونا وائرس کو استعمال کر کے سو سالہ خرد برد اور دھاندلیوں کے لئے زمین ہموار کر رہا ہے۔

 

***نیوز ایجنسی تاس: ماسکو کے بعد مرمانسک میں بھی شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل۔

 

***روزنامہ ازوستیا: فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ روس کی طرف سے امداد کی وجہ سے لا پرواہی کا مظاہرہ کر کے کنٹرول کو ہاتھ سے نہ جانے دیا۔



متعللقہ خبریں