عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

18.02.20

1361800
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرق الا اوسط:  شامی انتظامیہ کی فوجی قوتوں کی حلب کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔  روس ملکی انتظامیہ سے تعاون کا دفاع کرتا چلا آرہا ہے۔

الرایہ القطریہ : امیر ِ قطر کی جانب سے عامی معافی کا فیصلہ۔۔ 840 قیدی رہا

روزنامہ وطن: یورپ، لیبیا  پر اسلحہ کی پابندی کو اپنے زیر کنٹرول لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

الا موندو: سات سالہ بچی  کو زود وکوب کرتے ہوئے قتل کیے جانے کے واقع نے میکسیکو کو ہلاکر رکھ دیا

لا تیرکیرا، چلی:  بولیویا میں انتخابات کی دوڑ:  سابق صدر ایوو  مورالیس کے امیدوار  ابتدائی سرویز کے مطابق   اول نمبر پر

کلارین، ارجنٹائن: کورونا وائرس: ووہان  میں محصور ہو کر رہ جانے والے  13 ارجنٹائنی شہریوں  کی نقل مکانی کس طرح ممکن بنائی جائیگی۔

نیوز ویب سائٹ ، بلڈ: صدر ِ روس بمباری کرتے ہوئے مہاجرین کے کسی نئے بحران  کی راہ ہموار  پیدا کر رہے ہیں۔

دوئچے ویلے:  جرمنی میں سرگرم  مسلم تنظیموں کا مساجد کی زیادہ  بہتر طریقے سے حفاظت  کیے جانے کا مطالبہ ۔۔ حکومتِ جرمنی  اور  مسلم تنظیموں  نے انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے حامل دہشت گرد سیلوں  کے ہدف میں مسلمان شہریوں اور مساجد  شامل ہونے پر ردِ عمل  کا مظاہرہ کیا ہے تو مسلم تنظیموں نے مساجد کو کہیں زیادہ بہتر طریقے سے تحفظ فراہم کیے جانے کا مطالبہ پیش کیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ تاگیس چاو:  ادلیب کے غیر عسکری علاقے میں  تناو میں بدستور اضافہ

لے فیگارو، فرانس:  ریٹائرمنٹ اصلاحات : 'فنانشیل کانفرس' بروز منگل  اپنے امور کا آغاز کر رہی ہے

لے موند: مراکش سے ذہین اور باکمال افراد کی ہجرت  باعثِ تشویش

لے پیری زیئن :   تفریق بازی:صدرِ فرانس    ماکرون 'تفریق بازی' کے خلاف  ایک منصوبے کا اعلان کر رہے ہیں۔

لینتا، روس: گیس پروم کے سی ای اور الیکسی میلر  کی ٹیم کے دو ممبران نے علیحدگی اختیار کر لی

ریا نووسطی:  ریشین فیڈریشن کونسل کے رکن پُشکووف  نے  یوکیرین وزیر خارجہ  کے بیان کہ  روس اور بیلا رُس کے باہمی تعلقات 'مشکلات سے دو چار ہو سکتے ہیں'  پر نکتہ چینی کی۔

روسی نیوز ویب سائٹ ، ایم کے:  یوکیرین دفترِ خارجہ نے  یوکیرین کے مفرور مچھیروں  کو کریمیا میں زیر ِ حراست   لیے جانے پر روس کو احتجاجی مراسلہ  بھیجا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں