عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

07.01.19

1336291
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

نیوز ویب سائٹ : امریکہ۔ ایران بحران: نیٹو کا ہنگامی اجلاس

سود دوئچے  زائی تنگ:یورپ مشرق وسطی میں جنگ کا کس طرح سدِ باب کرنا چاہتا ہے۔

دوئچے ویلے :گیلسن کرچن میں ایک ترک شہری کو پولیس نے مار ڈالا۔

الرایہ القطریہ: صدر ایردوان  کا کہنا ہے کہ علاقے میں رونما ہونے والے واقعات کے سامنے ہم چپ سادھے نہیں بیٹھ سکتے۔

الشرق الاوسط:  امریکی پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ان کا عراق سے انخلاء کا کوئی منصوبہ نہیں۔

روزنامہ وطن : عراق نے غیر ملکی  قوتوں کے اس ملک سے انخلاء کے معاملے میں ابتدائی اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔ واشنگٹن نے عراق پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ لندن نے بھی عراق کے معاملے میں  کوئی واضح منصوبہ ایجنڈے میں نہ ہونے کا اعلان کیا ہے تو پیرس  مذاکرات کرنے  کے لیے مہلت دیے جانے کا طلبگار ہے۔

لا وان گاردیہ نے لکھا ہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن   کے فیصلے  کے باوجود یورپی پارلیمنٹ نے قید میں ہونے والے کاتالان  سیاستدان اوریول  جونکیوراس کو یورپی پارلیمانی نمائندے کی حیثیت سے تسلیم  کر لیا ہے۔

لا سیکستا: پیدرو سانچیز  حکومتی سربراہ بن سکنے کے  لیے اپنے سیاسی کیئریر   میں اہم ترین رائے دہی سے گزر رہے ہیں۔

لا بولیویا:  ملک میں نئے صدر کا انتخاب تین مئی کو ہو گا۔

لے فیگارو:  ریٹائرمنٹ اصلاحات: لیبر   یونینز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز نئے سر ے سے ہو رہا ہے۔

فرانس 24: امریکی فوج نے 'غلطی  سے' عراق سے انخلاء   کا اعلان کیا، بعد میں اس کی تردید کر دی۔

لیبریشن : ایران کے بحران اور بریگزٹ کے درمیان بورس جانسن کرتب بازی کر رہے ہیں۔

ریا نووسطی:  روس بھر میں غیر معمولی درجہ حرارت ۔ سائبیریا میں بھی درجہ حرارت معمول  سے 20 سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

روزنامہ از وسطیہ : صدر ِ روس ولا دیمر پوتن نےعیسائی طبقے کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ہے۔

روزنامہ روسیس قایا: روسی وزیرِ دفاع سرگئے شوئگون  نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے ٹیلی فون پر علاقے کی تازہ صورتحال پر غور کیا ۔

 



متعللقہ خبریں