عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 24.12.2019

عالمی ذرائع ابلاغ

1328765
عالمی میڈیا  سے شہہ سرخیاں  - 24.12.2019

سامعین کرام۔   عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

الجزیرہ:  سعووی  عرب میں  خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی عرب کے فیصلے کو   بین الاقوامی  سطح پر مسترد کرنے کے علاوہ  آزادانہ  تحقیقات کروانے کی  درخوا ست کی گئی ہے۔

روزنامہ   القدس العربی: بغداد میں بھوک ہڑتال شروع   اور عراق  کے  جنوب  میں  پٹرول  کے کنووں  اور   شاہراہوں کو   بند کردیا گیا۔

روزنامہ الشرق الاوسط:  سعودی عرب نے 18 سال سے کم عمر کے افراد پر شادی کرنے پر پابندی عائد کردی  ۔

روزنامہ ال پائیس : ارجنٹائن کے اینڈیس پہاڑیوں پر  سائینائڈ کے استعمال کے خلاف  بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ ال منڈو:   2019 کا سال میکسیکو کی حالیہ تاریخ کا سب سے زیادہ خونریز  سال  تھا۔

روزنامہ  پرنسا   لاتینا  کیوبا: روسی وزیر اعظم دمتری میدویدیف نے کیوبا کے  نو منتخب ہم منصب مینوئل میریرو کروز کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

روزنامہ لی مونڈےفرانس: پنشن میں اصلاحات: فرانسیسی حکومت کرسمس کے موقع پر ہڑتالیں روکنے میں ناکام رہی۔

روزنامہ  لے ٹیمپس سوئٹزرلینڈ: جمیل خاشقجی   کا قتل: پانچ افراد کو پھانسی دینے کا فیصلہ ۔

روزنامہ لی سویر بیلجیم: دہشت گردی کے متاثرین کے لئے یورپی امدادی مرکز کھول دیا گیا ۔

روسی نیوز پورٹل لینٹا ڈاٹ روس: یوکرین اور ڈانباس نے  اس سال کےاواخر تک  قیدیوں کے تبادلے پر  اتفاق کیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی طاس: روس کے خبرووسک علاقے میں ایس یو 57 لڑاکا  طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی ریا  نووستی: کریل جزیرے  میں قید  کیے گئے جاپانی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔  

ڈائچ اویلے : نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے بات چیت کے حق میں ہیں اور کہا کہ اگر حالات  موافق  رہے تو  وہ صدر پوتین سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

ڈائی ویلٹ: چین درآمدی مصنوعات کے لئے سیکڑوں اربوں ڈالر کسٹم کلیئرنس متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسپیگل آن لائن: سعودی عرب میں خاشقجی  کے قتل کے مقدمے میں پانچ افراد کی سزائے موت۔



متعللقہ خبریں