عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 18.12.2019

عالمی ذرائع ابلاغ

1325481
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 18.12.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ   الپائس: امریکہ،  کیڈز کے روٹا فوجی اڈے پر 2 تباہ کن جہازاور 600   فوجی  بھیجنا چاہتا ہے۔

روزنامہ  لا  جورنادہ: انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی کمیشن نے میکسیکو سے آئتزینپا فائل  سے متعلق تحقیقات کرنے والے  آزاد ماہرین کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

وی ٹی وی وینزویلا: وینزویلا نے ویٹیکن سے لاطینی امریکی ممالک میں مداخلت کے بارے میں شکایت کی ہے۔

ڈاچ لینڈ فنک:  جرمنی کے وزیر داخلہ  دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے خلاف لڑائی تیز کرنا چاہتے ہیں۔

ڈائچ اویلے:  امریکی کانگریس نے نارتھ اسٹریم 2 کے خلاف  پابندیوں لگانے کا فیصلہ کرلیا  ہے۔

ویلٹ  جرمنی: یورپی یونین کی رپورٹ : اس سال ترکی  سے  یورپ کو ستر ہزار  مہاجرین پہنچے ہیں۔

روزنامہ لے پاریزئین: الجیریا : فرانسیسی صدر میکرون نے الجیریا کے نئے صدر کو دلی مبارکباد  پیش کی ہے۔

روزنامہ  لے فیگارو: فرانسیسی صدرمیکرون  انیٹس میں حملے کے بعد 22 دسمبر کو نائجر کا دورہ  کریں گے۔

روزنامہ  لے مونڈے: پنشن اصلاحات کےخلاف   احتجاج میں   کرسمس  میں بھی وقفہ نہ دینے کا فیصلہ ۔

روس نیو ز ایجنسی طاس:چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلری گیریسموف نے کہا کہ نیٹو بڑے پیمانے پر جھڑپوں کی   تیاریاں  کر رہا ہے۔

روس  نیوز ایجنسی  ریا  نووستی:روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے کہا کہ یورپی یونین روس کے ساتھ مساوی سطح پر تعلقات  قائم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

روزنامہ  کومر سانت روس: امریکہ اب روس  نارتھ اسٹریم 2 - قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے کے حصول میں مداخلت نہیں کر سکے گا۔

روزنامہ  الشرق الاوسط: صدر ایردوان: لیبیا کے وزیر اعظم فائض السراج  کی حمایت سے متعلق  منصوبے کو  روسی صدر پوتین   کو پیش  کردیا ہے۔

روزنامہ اندلس: الجزائر کے نو  منتخب صدر کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

الجزیرہ: اقوام متحدہ کا لیبیا میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو روکنے کا مطالبہ،  صدر  پوتن نے لیبیا کے مسئلے پر صدر ایردوان اور صدر  میکرون سے تبادلہ خیال کیاہے۔



متعللقہ خبریں