عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 17.12.2019

عالمی ذرائع ابلاغ

1324883
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 17.12.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

ڈائچ اویلے:اسرائیل نے القدس    میں تجارتی نمائندہ   آفس کھول لیا ہے۔

ٹی آن لائن: یونان کے وزیر اعظم  میچو تاکیس نے کہا کہ جرمنی کو  ان کے ملک سے زاہد  پناہ گزینوں کو پناہ دینی چاہیے۔

روزنامہ  الشرق الاوسط: ڈیموکریٹس ٹرمپ کوبرخاست  کرنے کے لئے جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔

روزنامہ  الرایہ القطریہ: قطر کے امیر نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے ملک کے وفادار اور حمایتی رویے کی تجدیدِ نو   کی ہے۔

روزنامہ القدس العربی: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا پہلا فیصلہ: اسرائیل کے بائیکاٹ کو سزا دینے کے خاکہ بل کی تیاری۔

الجزیرہ: سیسی نےحفتر  فورسز کی حمایت کا اعتراف کیا اور لیبیا کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی طاس: روسی اور شامی حکومت بحیرہ روم میں مشترکہ مشق کررہی ہیں ۔

روزنامہ   گازیتم:  ترک  پبلک آڈیٹر  جنرل،   شرف مالکوچ نے  روس کے دارالحکومت  ماسکو میں ترک تاجروں سے ملاقات کی ہے ۔

روس ٹی وی چینل ون: صدر پوتین   کے پریس ترجمان Peskov نے کہا ہے کہ  ادلب میں  ہمارے پاس ترکی کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل  نہیں ہے۔

روزنامہ ال   پیریودیکو اسپین: مادورو حکومت نے امریکی پابندیوں پر قابو پانے کے لئے 2020 کا بجٹ پیش  کردیا ہے۔

اے ڈی این کیوبا: دی اکانومسٹ میگزین کی انٹلیجنس یونٹ ٹیم کی ایک رپورٹ کے مطابق نکاراگوا لاطینی امریکہ کا سب سے غیر مستحکم ملک ہے۔

انفوبی  ارجنٹائن:  ارجنٹائن  اپنے براعظم میں دنیا کے جدید ترین کثیر مقصدی ری ایکٹر کا  مالک ملک ہوگا۔

روزنامہ لے پیرزئین : پیرس کے علاقے  میں ہوٹلوں اور ریستوراں کے کاروبار میں کمی 30 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد ہو تک جا پہنچی ہے۔

روزنامہ  لے مونڈے: 2019 میں ، دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 49  تک جا پہنچی ہے۔

فرانس -24:  بھارت میں شہریت ایکٹ کے خلاف مظاہرے پھیل رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں