عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

10.12.19

1320973
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الرایہ الا قطریہ: صدر  ایردوان کا کہنا ہے کہ "چشمہ امن فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں دہشت گردوں سے پاک کردہ علاقوں میں دس لاکھ شامی مہاجرین کی آبادکاری کی کاروائیاں  شروع ہو گئی ہیں۔"

الشرق الاوسط: سعودی عرب خلیجی تعاون سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

لبنانی روزنامہ مستقبل : عراق:نا معلوم اشخاص  بغداد ہوائی اڈے کے جوار  میں واقع فوجی  اڈے پر میزائل حملے کر رہے ہیں۔

روزنامہ کومرسانت: روس اور یوکیرین کے درمیان قدرتی گیس کے معاملے میں معاہدہ طے پا گیا  ہے۔

ریا نووسطی ایجنسی : صدرِ روس ولادیمر پوتن  کا کہنا ہے کہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی  کا روس کو  بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے منع کرنے کا فیصلہ سیاسی مقاصد کا حامل ہے۔

روزنامہ ویدو موستی:  صدرِ ملکت پوتن کا کہنا ہے کہ برلن میں قتل ہونے والے جارجین نژاد شہری ماسکو میں بم دھماکے کے حوالے سے مطلوب تھا۔

دوئچے ویلے: جرمنی میں ایس پی ڈی کانگرس اہتمام پذیر ہو گئی  تا ہم کولیشن کے قیام پر بحث جاری ہے۔

نیوز ویب سائٹ ،بلڈ: نیو زی لینڈ  میں آتش فشاں کے پھٹنے سے 5 افراد ہلاک، جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اشپیگل آن  لائن: برلن چڑیا گھر میں  جنم پانے والے جڑواں پانڈا  جانوروں کو مینگ ژیانگ اور اُنگ مینگ یوآن نام دیے گئے ہیں۔

الا پائس:انٹارٹیکا   پرواز کرنے والا چلی فوج کا ایک طیارہ راڈار سے غائب ہو گیا ، طیارے پر 38 افراد سوار تھے۔

میکسیکن اخبار ، لا جورنادا: میکسیکو اور یورپی یونین غیر قانونی اسلحہ کی تجارت کی راہ میں رکاوٹیں  کھڑی کرنے کے زیر مقصد باہمی تعاون قائم کریں گے۔

چلی کے روزنامہ لا ترکیرا نے لکھا ہے کہ ایکٹیوسٹ گریتا تھم برگ  نے کاپ ۔25 سربراہی اجلاس میں  بھاری تعداد  میں انسانوں کے شریک ہونے والی پریس کانفرس میں سنسنی خیزا نکشافات کیے۔

لے پیریزئن : ماکرون ۔ پوتن  ملاقات: فرانس نے کیونکر روسی نواز موقف اپنانا شروع کر دیا ہے۔

لے موند: پیرس میں ہڑتال شہر میں افراتفری کا ماحول پیدا ہونے کا موجب بنی

فرانس 24: ساحل میں سیکورٹی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے، اقوام متحدہ سے مدد طلب کر لی گئی

 

 

 



متعللقہ خبریں