عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 06.12.2019

عالمی ذرائع ابلاغ

1318925
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 06.12.2019

۔    آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

***روزنامہ  ینی شفق:" صدر ایردوان  کا برطانیہ میں صحافیوں سے انٹرویو: دوسری چار فریقی   سربراہی اجلاس استنبول میں "

صدارتی اطلاعاتی امور   کی جانب سے کل جاری کردہ  ایک بیان کے مطابق ، صدر ایردوان نے برطانیہ میں صحافیوں  سے بات چیت  کی ۔ اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ  "ہم نے سال میں کم سے کم ایک بار  چار  فریقی  سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  دوسرا  چار فریقی  سربراہی اجلاس فروری میں استنبول میں  منعقد ہوگا۔

 

***روزنامہ حریت :  "چاوش اولو  کا او ایس سی ای کو فیتو انتباہ"

وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو  نے   فیتو   دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد اور گروہوں  کے  یورپین  سلامتی و  تعاون تنظیم (او ایس سی ای) کے  چند  اجلاسوں میں شرکت کرنے  کے بارے می ںآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  یہ دہشت گرد گروہ  ترکی میں جمہوریت کے خاتمے  کی کوشش کرنے والا  گرہو ہے جس نے سن 2016 میں  ترکی میں بغاوت کھڑی کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔  

 

***روزنامہ وطن: "استنبول میں سیاحوں کی تعداد  گذشتہ 5 سال کی بلندی پر "

اس سال کے 10 مہینوں میں ، 12 ملین 6لاکھ  90 ہزار 576 غیر ملکی سیاح استنبول  تشریف لائے جو گزشتہ پانچ سالوں کی سب  سے زیادہ تعداد ہے۔ اس سال کے 10 ماہ میں ، جرمنی   کو  نو لاکھ   65 ہزار 115 سیاحوں کے ساتھ استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں میں پہلا مقام حاصل ہے۔

 

***روزنامہ سٹار: ترکی  میں پہلی خلائی تابکاری کی جانچ کے بنیادی ڈھانچےکی خدمات کا آغاز "

ترکی کی مڈل ایسٹ  ٹیکنیکل  ِیونیورسٹی  کے پہلے پارٹیکل تابکاری ٹیسٹنگ انفراسٹرکچرکی خصوصیات کے حامل ادارے    کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس  منصوبے  کے ذریعے غیر ملکی سیٹلائٹس اور خلائی تحقیق پر ترکی کے انحصار کو کم کرنا  ہے  ۔

***روزنامہ   صباح : "صدارتی دفتر کے سرمایہ کاری کے امور کے سربراہ ایر مُت: ترکی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ "

صدارتی دفتر کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے امور کے سربراہ ایر مُت  نے کہاہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی واقع ہو رہی ہے ترکی  میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع زیادہ ہونے کے باعث غیر ملکی  سرمایہ کاری میں  اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس وقت  غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے کوئی بھی ملک ترکی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔  



متعللقہ خبریں