عالمی ذرائع ابلاغ 02.12.19

عالمی ذرائع ابلاغ 02.12.19

1316018
عالمی ذرائع ابلاغ 02.12.19

*** قطر، الریا القطریا: حالیہ دو سالوں میں غزہ سے اسرائیل کی طرف 2600 میزائل فائر کئے گئے۔

 

***سعودی عرب، الشرق الاوسط: عراقی مظاہرین نے دوسری دفعہ نجف میں ایرانی قونصل خانے کو نذرِ آتش کر دیا۔

 

***کویت، وطن: پرنس ولئیم کویت کے سرکاری دورے پر۔

 

***نیوز سائٹ بِلڈ: ڈسپلن میں کوتاہی پر جرمن فوجیوں کو سزا۔

 

***ڈوچے ویلے: نئے یورپی یونین کمیشن نے باقاعدہ فرائض کا آغاز کر دیا۔

 

***نیوز سائٹ اسپیگل: بحرِ منجمد جنوبی  سےلندن جتنا بڑا برفانی تودہ ٹوٹ کر سمندر میں گر سکتا ہے۔

 

***لی موند: فرانس نے لیبیا کوسٹل سکیورٹی کو بحری جہاز دینے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔

 

***لی پارسئین: فرانس کے صدر ماکرون مالی میں ہلاک کئے جانے والے فوجیوں کی یاد منا کر ملک کو متحد کرنے کی امید میں ہیں۔

 

***پی بی کے: یوکرائن کی کابینہ نے کہا ہے کہ ہم روس کے دو علاقوں کو یوکرائن میں شامل کرنے  کے لئے تیار ہیں۔

 

***خبر رساں ایجنسی ریگنم : امریکہ نے کہا ہے کہ ہم نارتھ اسٹریم ۔2 منصوبے  کے لئے روس پر پابندیاں لگا سکتے ہیں۔

 

*** نیوز سائٹ لنتا: روس کے علاقے زبائکلے میں ایک بس دریا میں گر گئی، حادثے میں 19 افراد ہلاک۔

 

***الپائس: میڈرڈ میں منعقدہ موسمیاتی سربراہی اجلاس  ، زہریلی گیسوں کے پھیلاو کی شرح میں کمی کے لئے ممالک پر زیادہ  سخت پابندیوں کی کوشش میں۔

 

***الیونیورسل: ایک جھڑپ میں 21 افراد کی ہلاکت کے بعد میکسیکو میں منشیات  کی تجارت  کی وجہ سے پیدا ہونے والے تشدد میں بتدریج اضافہ۔

 

*** الموندو: تشدد اور اقتصادی مندی صدر لوپز اوبراڈور  کی صدارت  کی پہلی سالانہ تقریبات پر سایہ ڈالے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں