عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

28/11/19

1314122
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

جرمن اخبارات

 نیو زرخر زائی ٹنگ:جرمن واپس پہنچنے والے داعش کے 16  کارندوں کے خلاف  تفتیش شروع ہو گئی ۔

ٹاگیس شاو : جرمنی سن 2021   سے نیٹو کی مالی امداد بڑھا دے گا۔

بلڈ: پولیس کا کہنا ہےکہ ڈریسڈن  کی جواہرات کی چوری 4 افراد نے کی تھی ۔

 عرب اخبارات:

الجزیرہ : لیبیا اور  ترکی کے درمیان مطابقت طے کی گئی ہے ۔

القدس العربی : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوٹیرس  نے  کہا ہے کہ یوم یکجہتی برائے فلسطینی عوام  کے موقع پر  ناجائز بستیوں کی تعمیر  اور غزہ  کو مصائب سے نجات دلوائی  جائے۔

الشرق الاوسط:  عراق میں ایرانی قونصل  کوجلانے کے بعد نجف میں کرفیو لگا دیا گیا ۔

 فرانسیسی اخبارات

لاپاریسیاں : مالی میں  ہلاک ہونے والے فرانسیسی فوجیوں سے متعلق  فرانسیسی مزدور کنفیڈریشن   کے ٹویٹس  نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 لے فیگارو: ایرانی جوہری پروگرام  پیرس   حکومت  میں اقوام متحدہ  کی پابندیوں کی واپسی پر بحث جاری ہے ۔

 لے موندے: FN پارٹی    کے خلاف دائر مقدمے میں  سخت سزاوں اور  بھاری جرمانوں کا مطالبہ کیا جا رہاہے ۔

 روسی اخبارات:

 رشیا ٹوڈے: یوکرینی پارلیمان    نے  روس کی طرف سے واپس کیےجانے والے بحری جہازوں کو ٹین  کے ڈبے قرار دیا ہے۔

آر بی کے : فرانس کے  صدر ماکروں   کی روسی صدر   کے خط پر رد  عمل  ذرائع ابلاغ کی زینت بنا، پوٹین نے اس خط میں   یورپ  کو درمیانی اور طویل فاصلے مار کرنے والے میزائلوں سے پاک کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔

کومرسینٹ: یوکرینی گیس کمپنی  نافتوغاز  نے کہا ہے کہ  روسی کمپنی غاز پروم  یکم جنوری سے  ہمیں گیس کی ترسیل بند کر دے گی ۔

 

ہسپانوی اخبارات

 الپائس: برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا کا کہنا ہےکہ موجودہ حکومت  جمہوریت کے لیے  رکاوٹ ہے ۔

ٹیلی سور: حکومت چلی  نے  مظاہروں کے دوران حقوق انسانی کی پامالی قبول کرلی ۔

لا وان گواردیا:  5 ممالک کے مشترکہ آپریشن  میں منشیات سے  بھری ایک آبدوز اسپین میں پکڑی گئی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں