عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

27.11.19

1313513
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرق الاوسط: امریکہ : انسانی حقوق   کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ایرانیوں پر  پابندیوں کا عمل جاری رہے گا۔

الرایہ الاقطریہ: صدر   ایردوان کا کہنا ہے کہ "چشمہ امن عسکری کاروائی" کی کوئی معینہ مدت نہیں ہے۔

وطن: بغداد  میں تین  بم دھماکے 3 افراد کی ہلاکت اور 15 افراد کے زخمی ہونے کا موجب بنے ہیں۔

لے موند: مالی میں 13 فرانسیسی  فوجیوں کی ہلاکت کے بعد  صدر ماکرون کو ساحل میں فرانسیسی فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے  ردِ عمل کا سامنا ہے۔

لے فیگارو: مالی  میں ہلاک ہونے والوں  فوجیوں کے لیے فرانس میں آنکھیں اشکبار

فرانس 24:  شدید غصے میں ہونے والے کسان پیرس کے ٹریفک نظام کو درہم برہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دوئچے ویلے: مالٹا میں صحافی  کا قتل،  ایک  اعلی افسر مستعفی

سود دوئچے زائی تنگ :دریسڈن  میں میوزیم میں چوری کے بعد بند ہونے والے محل کو دوبارہ زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ،تاگیس چاو: جرمن   شہریوں نے امریکہ سے تعلقات کے معاملے میں منفی موقف کااظہار کیا ہے تو  امریکی شہری جرمنی کے ساتھ باہمی تعلقات  پر زیادہ  رجائیت  پسند ہیں۔

الا کومرشیو: چلی  میں 40 روز سے جاری  احتجاجی مظاہروں  کے بعد مزید مظاہرے

انفو بائے: بولیویا نے 11 برسوں بعد واشنگٹن میں اپنے سفیر کی تعیناتی کی ہے۔

لاترکیرا: کولمبین  صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد بدھ کے روز دوبارہ عام ہڑتال کی اپیل

روسی روزنامہ وسطی: ترکی  نے نیٹو کی روس مخالف کاروائیوں کی ایک بار پھر حمایت نہیں کی۔

کومرسانت: چینی دفترِ خارجہ  کا کہنا ہے کہ امریکی "خود غرض"  پالیسیاں مشرق وسطی میں عدم استحکام کا موجب بنی ہیں۔

ازوسطیہ:  روس اور جارجیا کے مابین پروازوں  کا عمل 2020 سے بحال ہو جائیگا۔

 

 



متعللقہ خبریں