عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

25.11.19

1312029
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

دوئچے ویلے : ہانگ کانگ میں بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ سطح کی شراکت  ہوئی ہے۔ چین  سے  منسلک ہانگ کانگ میں  بلدیاتی  انتخابات  منعقد ہوئے ۔ ریکارڈ سطح پر پولنگ میں شراکت ہونے والے انتخابات   خود مختار انتظامیہ  کے لیڈر لام کے لیے اعتماد کے ووٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

سو د دوئچے زائی تنگ:کروڑ پٹی کروڑ پتی کے مدِ مقابل۔ نیو یارک کے سابق بلدیہ  مائیکل بلوم برگ  نے امریکہ میں آئندہ برس منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کی درخواست دینے کا اعلان  کیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ،تاگیس چاو : جرمنی نے اعلان کیا  ہے کہ یہ مزید 5500 مہاجرین کو پناہ دے سکتا ہے۔

الشرق الاوسط: درجنوں افراد کی ہلاکتوں کے بعد عراق میں سول بغاوت میں تیزی آئی ہے۔

الرایہ القطریہ: لبنان میں آج  عام ہڑتال  کی اپیلیں کی گئی ہیں۔

روزنامہ وطن: احتجاجی مظاہروں کے دوبارہ زور پکڑنے پر   عراق میں مزید  ہلاکتیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فرانس 24: خواتین کی ہلاکتوں  سے  تعلق رکھنے والے پر تشدد واقعات  پر اب  حکومت اپنی آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔

لے سوئر: ہر چار بیلجین شہریوں میں  سے  ایک موسمی تبدیلیوں  کے ذرائع کے حوالے سے شک و شبہات رکھتا ہے۔

لے ٹیمپس: ہانگ کانگ میں ڈیموکریسی کے علم برداروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی

نیوز ویب سائٹ لینتا: مشرقی یوکیرین میں یکطرفہ طور پر خود مختار ی کا اعلان  کرنے والی عوامی جمہوریہ دونتسک  کے شہر گورلووکا  کے سابق  گورنر کے یوکیرین  کے خفیہ ایجنٹ ہونے کا انکشاف

ازوسطیہ: ریشین  فیڈریشن کے ایوانِ بالا میں کریمیا کے سینیٹر   کا کہنا ہے کہ آبنائے کیرچ میں یوکرائنی بحری جہازوں پر قبضہ یوکیرین  کے  لیے ایک سبق ثابت ہو گا۔

نزا وسیمیا :  بیلا روس  مغربی مما لک میں سرمائے کا متلاشی ہے، یہ غیرسرکاری  سرمایہ کاری کے  لیے کسی بھی کاروباری  فرم کو فروخت کر سکتا  ہے۔

الا پائس: ہسپانوی لیبر پارٹی  اور دیگر  لیفٹ پارٹی پودیموس  کی مخلوط حکومت  کا قیام میں محض چند ایک اقدام ہی باقی بچے ہیں۔

الا موندو:  ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس  کھلاڑی رافیل ندال    نے ایک شاندار سیزن کے بعد ہسپانوی  ڈیوس کپ  کو بھی جیت لیا ہے۔

تیلے سر: یورو گوائے میں انتخابی نتائج کے مطابق قومی پارٹی کے رہنما  لوئس لاکالا پہ  اور ان کی حریف جماعت  کےامیدوار مارٹی نیز   کے درمیان سخت مقابلہ ہو رہا ہے ، جبکہ حتمی نتائج بروز جمعہ آشکار کیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں