عالمی ذرائع ابلاغ 20.11.19

عالمی ذرائع ابلاغ 20.11.19

1309567
عالمی ذرائع ابلاغ 20.11.19

***سعودی عرب، روزنامہ الشرق الاوسط: جرمن پولیس نے مظاہرے کی تیاریوں میں مصروف ایک شامی کو حراست میں لے لیا۔

 

***قطر، الریا القطریا: آرمینا کے صدر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔

 

*** عمان، روزنامہ وطن: عراقی فوج نے دہمکی دی ہے کہ اسکولوں کو بند کرنے والوں پر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

 

***نیوز سائٹ لنتا: اقوام متحدہ  نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرائن کی طرف سے دائر کروائے گئے دعوے کا جواب دیا جائے۔

 

*** ریا نوستی: یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی 'نورمنڈیا  چہار فریقی فارمیٹ'  والے پیرس مذاکرات  میں دونباس  کے دوبارہ یوکرائن کے زیر کنٹرول آنے کے موضوع پر مذاکرات کے خواہش مند ہیں۔

 

*** انٹر فیکس خبر رساں ایجنسی: ایستونیا نے نیٹو کو روس سے محفوظ رہنے کے لئے متبادل  کی تلاش کی تجویز پیش کی ہے۔

 

***لی پارسئین: سوسائٹیوں کے مطابق پیرس میں ہر رات 700 بچے اپنے کنبے کے ہمراہ سڑکوں پر سوتے ہیں۔

 

***لی فگارو:2019 میں پناہ کی طلب کے درخواست دینے والے افراد کی تعداد تاریخی ریکارڈ توڑ کر 1 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

 

*** لی موند: فرانسیسی باشندوں کے لئے رسل و رسائل میں بہتری پر مبنی قانون عدالت کی طرف سے قبول کر لیا گیا۔

 

*** ڈی ڈبلیو: ترکی کے وزیر  داخلہ سلیمان سوئے لُو نے کہا ہے کہ داعش کے رکن غیر ملکی دہشت گردوں کو سال کے آخر تک ان کے ملکوں کے حوالے  کر دیا جائے گا۔

 

***نیکس 24: جرمنی میں ترک ڈاکٹر دلیک گُر سوئے نے سال کی ڈاکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

 

***سکیوڈٹشے زیوتنگ: یورپی یونین بجٹ میں تاخیر سی ہی کیوں نہ ہو سمجھوتہ طے پا گیا۔

 

***انفو بائے: بولیویا میں تشدد، ایک ریفائنری میں فوجیوں اور  مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

***الکولمبیانو: کولمبیا  جمعرات کے دن  ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے اپنی سرحدوں کو بند کر رہا ہے۔

 

***الپائس: نکارا گویا  کے صدر اورٹیگا کا دباو  ان کے نکاراگویا کلیسیا کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ بنا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں