عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 13.11.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 13.11.2019

1305825
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 13.11.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ  لے فیگارو: لبنان: بیروت میں مظاہرین فرانس کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہیں۔

روزنامہ   لے مونڈ:   13نومبر کے حملوں کے چار سال بعد ، فرانس کو بڑی تبدیلی کا خطرہ  لاحق ہے۔

فرانس -24: الجزائر کے صدارتی امیدوار عبدالمجید  ٹوبین  نے  فرانس پر ملک کے اندرونی  معاملات میں مداخلت کرنے  کا الزام عائد کیا ہے۔

روزنامہ  ال پائیس: ایو مورالیس سیاسی پناہ کے متلاشی کی حیثیت سے میکسیکو پہنچ  گئے۔

روزنامہ   ال  منڈو: بولیویا   میں   سینیٹر ، جینیزیز نے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا  ہے جبکہ ایو  مورالیس نے اسے "بغاوت" قرار دیا ہے۔

  انفوبی  ارجنٹائین:  امریکہ نے جینیزیز کو بولیویا کا عبوری صدر تسلیم کرلیا  ہے۔

طاس: امریکہ میں روسی سفارت خانے نے سائبر کرائم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں الیسی برکوف کی اسرائیل سے امریکہ حوالگی سے  متعلق  امریکی محکمہ خارجہ کو ایک احتجاجی مراسلہ  روانہ کیا ہے۔

روس  نیوز ایجنسی  ریا  نووستی:واشنگٹن پوسٹ : ٹرمپ نے ارد ایردوان  کو ایک 100 بلین ڈالر کی ڈیل کی پیش کش کی  خبر دی  ہے۔

 روس نیوز ایجنسی  کومر سینت:  روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے نئے  ذاتی ڈیٹا بیس کے  اعداو شمار  کے افشا ہونے کے  خدشے سے خبردار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں