عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 12.11.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں - 12.11.2019

1304994
عالمی میڈیا سے شہہ سرخِاں  - 12.11.2019

۔   عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ  ال پائیس : ہسپانوی سپر کپ 3 سال تک سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ  ال ٹیمپو: ایوو مورالیس جنہوں نے بولیویا کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے  دیا تھا ، نے میکسیکو کی سیاسی پناہ کی پیش کش  کو  قبول کرلیا ہے۔

روزنامہ ال کلیرین : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بولیویا کے صدر ایو مورالیس  کے استعفیٰ کا جشن مناتے ہوئے کہا ، "ہم نے  جمہوریت  کی جانب مزید اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ "

روزنامہ  الشرق الاوسط: وائٹ بیریٹ کے بانی استنبول میں مردہ پائے گئے۔

روزنامہ  الشرق الاوسط : صدر ٹرمپ:  واشنگٹن  بغدادی کے جانشین  پر نگائیں لگا ئے  ہوئے ہے۔

روزنامہ  الرایہ القطریہ:اب جب کہ عراق میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، واشنگٹن انتظامیہ  جلد انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

روزنامہ  الجیرہ : اسرائیل غزہ اور دمشق میں اسلامی جہاد ی رہنماؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اسپیگل  جرمنی: میکسیکو کی فضائیہ کا  طیارہ بولیویا کے صدر ایو مورالیس کو میکسیکو لے گیاہے  تاہم ،ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد   صدر ایو و مورالیس نے وطن واپس آنے کی قسم کھائی ہے۔

آے آر ڈی ۔ ڈی ای: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پریس کے مطابق یورپ سے درآمد کی جانے والی کاروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو ملتوی کردیاہے ۔

ڈائچ اویلے:جرمنی میں ، 2018 میں سائبر کرائم میں اضافہ ہوا۔ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ سائبر کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ جرمن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم   سے  ایک ہفتہ میں دس لاکھ یورو سے زیادہ کا نقصان  ہوتا ہے۔

روزنامہ لے فیگارو: فرانسیسیوں  (ایک سروے رپورٹ کے  مطابق) نے پیش گوئی کی ہے کہ 2022 میں صدر ماکروں  اور لی پین کے مابین صدارتی انتخابات  میں سخت مقابلہ  ہوگا۔

روزنامہ  لے پیرزئین:   11نومبر کو آنے والا زلزلہ فرانس میں پچھلے 16 سالوں میں سب سے شدید زلزلہ  ہے۔

روزنامہ  لے سیور: بیلجیئم ریلوے، بغیر ڈرائیور  ٹرینوں کی  ٹسٹنگ  کا آغاز کرنے والی ہے۔

طاس نیو ایجنسی: قازقستان کے سابق صدر نورسلطان نذر بائیف نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کی تجویز پیش کی۔

روس  نیوز ایجنسی  ریا  نووستی:   نیوز ایجنسی  ریا  نووستی:ترکی کے صدر رجب طیب  ایردوان   اپنے 12-13 نومبر  دورہ امریکہ کے موقع پر  امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ  سے روسی اور امریکی ساختہ فضائی دفاعی نظام ایس- 400 اورپیٹریاٹ کی خریداری کے بارے میں  بات چیت کریں گے۔  

روس نیوز ایجنسی اِزویستیا: سوئس میڈیا کے مطابق ، فرانسیسی   صدر ماکروں  کے اس بیان  جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  نیٹو کی "دماغی موت" واقع ہوگی  ہے دراصل یہ بیان روس کے لیے ایک تحفے سے کم نہیں  ہے۔  

 



متعللقہ خبریں