عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

06.10.19

1301278
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرق الاوسط: "ریاض معاہدہ"  یمن میں سیاسی حل کی تلاش کی راہ ہموار کرے گا۔

الرایہ القطریہ: صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ 'چشمہ امن' عسکری کاروائی نے دہشت گرد مملکت کے قیام کے خوابوں کو چِکنا چور کر دیا  ہے۔

روزنامہ وطن : عراق میں مظاہرے جاری ۔۔۔ ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو انٹر نیٹ کی سہولت منقطع ہے۔

دوئچے ویلے: جرمن حکومت اور موٹر ساز شعبہ جرمنی   میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں  میں عوام کا رحجان بڑھانے کے زیر مقصد ایک نیا قدم اٹھا نے کی تیاریوں میں  ہے۔

نیوز ویب سائٹ : ویلٹ:ریگستان میں  اموات،  افریقہ سے  راہ ِ فرار اختیار کرنے والے مہاجرین  خطہ یورپ جانے کی کوشش کے دوران سمندر سے کہیں زیادہ تعداد میں ریگستانوں میں دم توڑ جاتے ہیں۔

تاگیس چاو: پاکستان 2016 سے ابتک جرمنی سے جوہری، کیمیاوی اور حیاتیاتی اسلحہ خریدنے  کی کوشش میں ہے۔

الا پائس:  اسپین دیگر جنوبی اور مغربی یورپی ممالک کے ہمراہ   یورپی یونین  کی  کٹوتیوں کے خلاف نبردِ آزما ہے۔

الا موندو:                 اسپین میں ایک  ریٹائرڈ شخص کے سماجی بیمے  کی مالیت  2019 سے   10ہزار 683 یورو ہے، سال 2011 سے ابتک  اس نظام میں نقصان  کی سطح 100 ملین یورو  ہو گئی ہے۔

لا وان گاردیہ: بولیویا میں ایو مورالیس  نےا علان کیا ہے کہ وہ  بحث و تکرار کا موجب بننے والے انتخابات کے بعد امریکی مملکتوں کی آرگنائزیشن کی انسپیکشن کے نتائج کا احترام  کریں گے۔

روسی خبر ایجنسی  ریا نووسطی: پہلے سینٹ پیٹرز برگ۔ ترکی بزنس فورم کے سال 2020 میں انقعاد کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی لینتا : یوکیرینی صدر زیلنسکی نے ایک امریکی شہری کو اپنا مشیر مقرر کر دیا ہے۔

روزنامہ کومرسانت:   امریکی انتظامیہ   روس  کی سال 2020 میں  منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش  کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

لے پیریزئن : فرانس میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی  سخت بے چینی پیدا کر رہی ہے۔

فرانس ۔24 : فرانس نے اعلان کیا ہے کہ صحرائے اعظم  میں "مطلوب دوسرا بڑا اشتہاری دہشت گرد ہلاک   " ہو گیا ہے۔

لے موند: حکومتِ فرانس  پناہ گزینوں کے لیے  حفظان ِ صحت کی خدمات   میں بعض سخت شرائط   وضع کرنے کی خواہاں ہے۔



متعللقہ خبریں