عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

05.11.19

1300646
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرق الاوسط: عراقی دارالحکومت بغداد میں احتجاجی مظاہرے  پکڑ گئے،  5 مظاہرین ہلاک

الرایہ القطریہ :لبنان میں جلسے جلوس زوروں پر ، ملک گیر ہڑتال کی اپیل

الریاض : حکومتِ اُردن  مستعفی

دوئچے ویلے:زیوچکاو نے این ایس یو کے ہاتھوں قتل  ہونے والوں کی یاد میں بنائے گئے میموریل پارک کا دورہ کرنے والی  چانسلر انگیلا مرکل نے  عوام سے انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے خلاف نبرد آزما ہونے کی اپیل کی۔

نیوز ویب سائٹ : ہینڈلز بلاٹ :  چانسلر مرکل دورہ ہندوستان سے تجارتی شعبے کے لیے کسی ٹھوس  معاہدے کے ساتھ واپس نہیں لوٹیں۔

تاگیس چاو: جرمن دفتر ِ خارجہ کی  جانب سے انتباہ ۔  اپنے آپ کو 'عوامی دفاعی ملیشیا' کے نام سے  پکارنے والے انتہائی دائیں بازو کے کٹر گروہوں میں دہشت گردی کے نظریات  مقبولیت پکڑ سکتے ہیں۔

لے پیریزئن : معاشی نقل مکانی، حکومتِ فرانس مہاجرین کی تعداد کے حوالے کوٹہ مقرر کیے جانے کی خواہاں

لے موند:شنگھائی میں  صدرِ فرانس امینول ماکرون  نے چین کو بیرون ملک میں مزید تجارتی کاروائیاں کرنے  کی اپیل کی ہے۔

لے فیگارو: گلوبل وارمنگ: فرانس  کاامریکہ کی  پیرس معاہدے سے  علیحدگی   کے سرکاری حیثیت حاصل کرنے پر اظہارِ افسوس

الا پائس : ہسپانوی شاہ فلپ  کا کہنا ہے کہ  کاتالونیا میں  پیش آنے والے پر تشدد واقعات اور عدم رواداری  کو جمہوریت میں کوئی  جگہ حاصل نہیں

روزنامہ کلارین ،ارجنٹائن: چلی کے احتجاجی مظاہروں  کے دوران 2  پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم سے حملہ

الا یونیورسل : میکسیکو  میں منظم جرائم : لے بارون  خاندان پر گھات لگاتے ہوئے حملہ، 9 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

 نیوز ویب سائٹ  لینتا: یوکیرین    کا روس کے ساتھ قدرتی گیس کی ٹرانزٹ ترسیل کو روکنے کے لیے تیار ہونے کا اعلان۔

ریگنوم  : یوکیرین   کی عالمی برادری سے آبنائے کیرچ  میں یوکیرینی بحری جہازوں کو  روکنے کے خلاف  روس پر دباو ڈالنے  کی اپیل

روسیا ٹوڈے : ریڈیو ۔ الیکڑونک جنگ چھڑنے کی صورت میں امریکہ کا روس اور چین کو مات دے سکنے کا  دعوی



متعللقہ خبریں