عالمی ذرائع ابلاغ 21.10.19

عالمی ذرائع ابلاغ 21.10.19

1291767
عالمی ذرائع ابلاغ 21.10.19

*** سعودی عرب، الشرق الاوسط: امریکی فوجیوں نے شام کے شمال میں اپنی سب سے بڑی فوجی بیس خالی کر دی۔

 

*** قطر، الریا القطریا: چشمہ امن آپریشن نے اس دہشت گرد ملک کے قیام  کا منصوبہ خاک میں ملا دیا ہے جسے شام میں قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

 

***عمان ، الوطن: لبنان میں مظاہرے جاری ہیں اور حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں میں نئے ٹیکس لگائے بغیر بعض وزراء کی معزولی اور تنخواہوں میں کمی  بھی شامل ہیں۔

 

***بِلڈ نیوز سائٹ: امریکی ماہرین موسمیات  کے مطابق جرمنی میں اس موسم سرما  میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

 

*** سیوڈٹشے زیتنگ: جرمنی کی اقتصادی ترقی کی رفتار دیگر یورپی ممالک کی نسبت سست ہے۔ جرمنی اب قائدانہ حیثیت نہیں رکھتا۔

 

***ڈوچے ویلے: چلّی کے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتیں۔ دارالحکومت سینٹیاگو میں میٹرو ٹرین کے کرایوں میں اضافے کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں 3 افراد اپنی جانوں سے محروم ہو گئے۔

 

***لی موند: یورپ کی مہاجر پالیسیاں  افریقہ سے آنے والی  ہجرت کے سدباب میں ناکام  تو ہیں ہی اس پر طُّرہ یہ کہ یورپ کی  مقبولیت میں اضافہ کر رہی ہیں۔

 

***لی پارسیان: لبنان میں لاکھوں افراد سیاست دانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

 

***لی فگارو: کینیڈا میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  کے حوالے سے خطرے والے وفاقی انتخابات۔

 

*** اسپین، اے بی سی: وزیر اعظم سانچز تشدد کے واقعات میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کے لئے بارسیلونا کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کاتالونیا انتظامیہ کے سربراہ کوئم تورا سے کہا ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور تشدد کی سختی سے مذمت کریں۔

 

***میکسیکو ، الیونیورسل: ڈرگ لارڈ چاپو کے بیٹے کی حراست پر شروع ہونے والے مظاہروں کا فائدہ اٹھا کر قیدی فرار ہو گئے۔ جیلر  کو معزول کر دیا گیا۔

 

*** اسپین، الپائس: مصنف جان لی کار نے کہا ہے کہ  بریگزٹ برطانیہ کی سب سے بڑی حماقت ہے۔

 

***رشئین نیوز سائٹ آر یو: روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدو نے کہا ہے کہ ٹرکش اسٹریم  قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر پورے یورپ کے مفاد میں ہے۔

 

*** تاس نیوز سائٹ: 24 اکتوبر کو روس کے شہر سوچی میں روس۔افریقہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔

 

***ریا نووستی: ترکی میں آق کویو جوہری پاور پلانٹ  کے اہلکاروں  کی بس  ضلع مرسین  کے قرین ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ 2افراد ہلاک 11 زخمی۔



متعللقہ خبریں