عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 18.10.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 18.10.2019

1290447
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 18.10.2019

سامعین کرام۔   عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ  الشرق الاوسط:بائیں بازو کے یونانیوں کے ایک گروپ نے سیلانک میں ترک قونصل خانے پر حملہ کردیا۔

روزنامہ  الرایہ القطریہ:عراقی وزیر خارجہ محمد علی الحکیم دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے فرانس  کے دورے پر ہیں۔

روزنامہ   الوطن: فلسطینی صدر  محمود عباس سعودی عرب  پہنچ گئے ہیں۔

روزنامہ   الپائس:کاتالونیا میں عام ہڑتال کے سبب " ایل پراٹ " ہوائی اڈے پر جمعے کے روز  42 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

روزنامہ تیلی سور : وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اپنے ملک کی فتح کا جشن منایا۔

روزنامہ تیلی میٹرو : میکسیکو کی سکیورٹی کابینہ نے چاپو گوزمان  کے صاحبزادے  کے گرفتار کیے جانے کی خبر  کی تصدیق کی ہے۔

سپیگل آن لائن : امریکہ کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے جو کچھ طلب کیا تھا وہ ان کو دے دیا گیا ہے۔

بلڈ جرمنی: یورپی یونین سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیکس  نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈائچ اویلے: یورپی یونین نے نئے بریگزسٹ معاہدے کی توثیق کردی۔ یورپی یونین کے ممالک نے برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدگی سے متعلق نئے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے کو برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری کی بھی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن معاہدے پر ہفتے کے روز وورائے شماری کروانا چاہتے ہیں۔

لبریشن فرانس:  نیوز چینلز کی ایک ہفتہ کی بیلنس شیٹ: ہیڈ سکارف پر 85 مباحثے ، 286 مہمان مدعو اور ہیڈ اسکارف  پہننے والی کسی بھی مہمان کو مدعو نہیں کیا گیا۔

فرانس 24۔ یورپی یونین کے 27 ممبر ممالک نے برطانیہ کے ساتھ مذاکرات میں  بریگزسٹ معاہدے کی توثیق کردی ہے۔

روزنامہ لا سیور : امریکہ یورپی یونین کے ممالک پر کسٹم ڈیوٹی پر 7.5 بلین ڈالر اضافی کسٹم  ڈیوٹی  عائد کرے گا۔

روس نیوز ایجنسی طاس: امریکہ اور ترکی  کا  شمالی شام میں  جاری  چشمہ امن آپریشن کی معطلی  پر مطابقت۔  

روس نیوز ایجنسی طاس: امریکہ روس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کی پہلی کمیٹی (تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے امور)  کو نیویارک سے   ویانا یا  پھر جینوا منتقل       کرنے سے متعلق    مسودے کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کو پیش  کردیا۔

روس نیوز ایجنسی  لینتا :  واشنگٹن  نے  روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس  کو  روس میں دہشت گردی کے منصوبے سے متعلق معلومات شیئر  کی ہیں۔



متعللقہ خبریں